کراچی تبلیغی اجتماع میں شرکا کی آمد جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا آغاز ہوگیا، جہاں ملک بھر سے شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اجتماع اتوار کی صبح اجتماعی دعا کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔
اجتماع کا باضابطہ آغاز جمعرات کو بعد از نماز عصر ہوگیا، جس میں پہلے روز چودھری رفیق اور مولانا احمد بٹلہ نے بیانات دیے۔ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں اسلام کی تعلیمات کو مضبوطی سے تھامنے پر زور دیا اور کہا کہ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل دین اسلام کی پیروی میں مضمر ہے۔
علما کا پیغام
علما نے حاضرین کو تلقین کی کہ وہ نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہوں، دین کی دعوت کو عام کریں اور اپنی زندگی کا کچھ حصہ تبلیغ کے لیے وقف کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی راہ میں کی جانے والی محنت نہ صرف دنیا میں کامیابی دلاتی ہے بلکہ آخرت میں بھی سرخروئی کا سبب بنتی ہے۔
بیانات کا شیڈول
جمعہ کے دن مختلف اوقات میں ممتاز علمائے کرام کے بیانات ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق نماز فجر کے بعد مولانا نعیم شاہ، نماز جمعہ کے بعد مولانا حشمت، نماز عصر کے بعد ڈاکٹر سلیم، نماز مغرب کے بعد مولانا عباد اللہ کے بیانات ہوں گے۔
سہولیات اور سیکورٹی
اجتماع کے شرکا کے لیے خصوصی اسٹالز لگائے گئے ہیں، جہاں بنیادی ضروریات کی اشیا دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ، اجتماع میں دعوت و تبلیغ کے حلقے بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ شرکا کو اسلامی تعلیمات اور دین کی تبلیغ کے طریقے سکھائے جا سکیں۔
سیکورٹی انتظامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ اجتماع کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اجتماع کے منتظمین کے مطابق تمام شرکا کے لیے محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن میں سالانہ تقریب کا انعقاد
کراچی(پ ر ) مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن کراچی میں تکمیل قرآن کرام وتقسیم انعامات کی سالانہ تقریب کا انعقاد ‘122 طلبہ کی دستاربندی کی گئی، تقریب میں ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا طلحہ رحمانی ‘جامعہ معھدالخلیل الاسلامی بہادرآباد کے مفتی محمد مدنی، جامع مسجد عالمگیر بہادرآبادکے خطیب استاذ الحدیث مولانا مفتی سعید احمد، جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے استاذ الحدیث مولانا محمد عاصم رحمانی، شیخ الحدیث مولانا نور الحق ،مولانا عبد القادر کھوسو، جامعہ دارالفیوض کندھ کوٹ کے منتظم اعلی قاری محمد شفیع کھوسو، مشیر وزیراعلی ایم پی اے سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی ، معروف کاروباری شخصیت مولانا امین اللہ، معروف دانشور شیخ نوید، سینئر صحافی منیر احمد شاہ،مفتی شاہ فیصل برکی ،یوسی 2 بلدیہ ٹاؤن چیئرمین عارف تنولی، جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے فضلا مولانا طیب شکیل،مولانا اسد اسلم،مولانا فضیل نعیم،سیاسی رہنماء حاجی طور خان، میر خدابخش کھوسو، غوث بخش کھوسو سمیت ممتاز علما کرام ومعززین شریک ہوئے۔