Express News:
2025-02-13@17:57:44 GMT

بلوچستان سے 92 کروڑ مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی چرس پکڑی گئی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پاکستان کوسٹ گارڈزنے اوتھل(بلوچستان) میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر بلوچستان اوتھل  کے علاقے گڈانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک عمارت میں چھپائی گئی 200 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 33 لاکھ ڈالر (92 کروڑ 30 لاکھ روپے) سے زائد ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے آفیسرز اور جوانوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اورہرطرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی

وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے انٹیگریٹڈ فلڈ ریزیلینس اور اڈاپٹیشن پروجیکٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے 8 ویں اجلاس میں ورلڈ بینک کے مدد سے بحالی کے منصوبوں پر حکومت بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تاخیر، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان اسفندیار نے اجلاس میں منصوبے کی موجودہ صورتحال، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کی پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا موقف تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے اقدامات کو فوری اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام  مشکلات کا شکار ہیں منصوبے جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کابینہ نے کاربن مارکیٹس میں ٹریڈنگ کی پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی  نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مشکلات کے پیش نظر بحالی منصوبے کی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور بحالی منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے خواہاں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے تجویز دی کہ منصوبہ بلوچستان حکومت کے حوالے کیا جائے تو تیز رفتار پیش رفت ممکن بنائیں گے، بحالی منصوبے کی ’ری اسٹرکچرنگ‘ کی تجویز سے متفق نہیں،

مزید پڑھیں: سیلاب سے تباہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 3 بلین ڈالر کے منصوبے منظور

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے موقف اختیار کیا کہ تمام وسائل گھروں کی تعمیر پر لگائے گئے تو سیلاب سے تباہ شدہ تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور سڑکوں کی تعمیر نو نہیں ہوسکے گی، ایسی صورتحال سے عوام میں اچھا عمومی تاثر نہیں جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تجویز دی کہ ورلڈ بینک بحالی منصوبے کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کے انٹرن شپ پروگرام کو چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے مربوط کیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہو سکتےہیں۔

مزید پڑھیں: وفاق نے سیلاب متاثرین کے 400 ملین ڈالر اپنی جیب میں رکھ لیے، بلاول بھٹو

وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ  تجویز کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے کر قابل عمل بنانے کے لیے علیحدہ سے اجلاس طلب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احسن اقبال اسٹیرنگ کمیٹی سرفراز بگٹی ورلڈ بینک

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی
  • اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات کو الیکٹرانک بائیکس اور پنک اسکوٹیز ملیں گی
  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات
  • بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
  • ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی
  • بلوچستان میں بڑی کارروائی، 90 کروڑ سے زائد مالیت کی چرس برآمد
  • کوئٹہ ،چیف منسٹریوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی
  • پی ایم ای ایکس میں 50.505 بلین روپے کے سودے
  • پی ایم ای ایکس میں 50.087 بلین روپے کے سودے