جرمنی میں افغان شہری نے مزدوروں کے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، 28 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

میونخ(سب نیوز )جرمن شہر میونخ میں افغان شہری نے مزدوروں کے مجمعے پر گاڑی چڑھا کر کم از کم 28 افراد کو زخمی کردیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔جرمن پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور 24 سالہ افغان شہری تھا جس نے ملک میں پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پر جرمنی میں چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات عائد تھے، ساتھ ہی ملک بدری کے احکامات بھی جاری ہوئے ہیں۔ جرمنی کی ریاست باوارایا کے وزیر اعظم نے کہا ہے مشتبہ حملہ دہشت گردی ہوسکتی ہے، حملہ امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور یوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی کی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے آمد سے چند گھنٹوں پہلے پیش آیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے، غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغان شہری

پڑھیں:

کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ایک زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی

فوٹو: اسکرین گریپ سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے  گلشن اقبال میں  گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسکو بیکری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر زخمی ہوئے، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ حادثے کا ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر مخالف سمت آگئی تھی، سڑک کی دوسری جانب دو افراد گاڑی کی زد میں آئے، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گاڑی جلانے والے کچھ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق، دو افراد زخمی
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین پولیس اہلکار جان سے گئے
  • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی
  • کراچی: برف کے کارخانے میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی
  • سومی میں روسی میزائل حملہ ’جنگی جرم‘ ہے جرمنی کے متوقع چانسلر
  • روس کا یوکرینی شہرسومی پرمیزائل حملہ، 34 افراد ہلاک
  • لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ایک زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
  • ہیمبرگ کے میوزیم میں آنسو گیس سے حملہ، چھیالیس افراد زخمی