وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کے درمیان ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ترک صدر کا وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا، ترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور پی اے ایف کے لڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ دیکھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں،
اعلامیہ کے مطابق ترک صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا، ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دو طرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں کی زیر صدارت پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کا 7واں اجلاس ہوا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں مختلف شعبوں سے متعلق 9 مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کی پیش رفت کی رپورٹس پیش کی گئیں۔
اعلامیہ کے مطابق صحت اور آئی ٹی کی دو نئی مشترکہ قائمہ کمیٹیوں نے بھی اپنی رپورٹسں پیش کیں، وزیراعظم نے دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے تنازع پر صدر اردوان کے اصولی موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ترکیہ کے قومی مفاد کے بنیادی مسائل پر پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعلامیہ کے مطابق کے درمیان اور ترک
پڑھیں:
عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، بانی پی ٹی آئی کی نئی ہدایات جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا میں پارٹی کے ساتھ مکمل تعاون اور کرپشن کے خاتمے کے لیے خصوصی ہدایات کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل انتظامیہ نے یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی جس میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی امور پر تفصیل سے بریفنگ دی جس پر بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی بیان جاری پاکستان تحریک انصاف تنظیم سازی علی امین گنڈاپور عمران خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا