کراچی:

جاپان کی کمپنیوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپان کے سفیر اکاماٹسو شیوچی ( نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاپانی کمپنیوں کو کراچی میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کرنے کے لیئے کام کر رہی ہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کر سکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری حکومت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی کمپنیاں کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبوں میں شامل ہوں، کیونکہ سندھ حکومت براہ راست سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبے چلا رہی ہے۔

 جاپان کے سفیر اکاماٹسو شیوچی نے سندھ میں ٹرانسپورٹ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع دیکھ رہی ہیں اور اس حوالے سے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

ملاقات میں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ میں جاپانی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے محکمہ سرمایہ کاری سندھ اور جاپانی سفارت خانے کے درمیان مستقل رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری میں ٹرانسپورٹ کہا کہ

پڑھیں:

کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث پیر کے روز بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پاک امریکا تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مریم نواز
  • انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی 
  • اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے تمام سہولیات ایک جگہ دستیاب ہوں گی، جمیل قریشی
  • حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی
  • کراچی؛ جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کیلیے حکمت عملی مرتب
  • ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور
  • متنازع کینال منصوبے پر انوکھا احتجاج، کراچی کے نوجوان نے اے آئی گانا تیار کر ڈالا