Daily Ausaf:
2025-02-13@18:15:45 GMT

ہانیہ عامر کو بولڈ فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بولڈ ’برتھ ڈے‘ فوٹو شوٹ پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ سے ٹی وی ناظرین کے دل جیتنے والی معروف اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی۔

’ڈمپل گرل‘ نے اپنے برج سے مطابقت رکھتے ہوئے تھیم ’مرمیڈ‘ پر فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

تاہم، انہیں بولڈ فوٹو شوٹ کروانا اور پھر اسے انسٹاگرام پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

تصاویر میں انہیں کسی جل پری کے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈمپل گرل پانی میں ایک چمکدار پلاسٹک جیسا لباس پہنے نظر آرہی ہیں، جس سے صارفین ناخوش دکھائی دیے۔

اداکارہ کا بولڈ انداز ان کے مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور صارفین نے اپنی چہیتی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بہت سے لوگ ہانیہ عامر کے شوٹ کو اخلاقیات سے عاری قرار دیتے دکھائی دیے۔

کچھ صارفین کے مطابق اداکارہ کا مذکورہ فوٹو شوٹ بولی وڈ کی توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ کی تصاویر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پلاسٹک سرجری کی دکان بھی کہہ دیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی کی تقریب میں بھی دیگر اداکاراؤں سمیت ہانیہ عامر کو ڈانس اور لباس کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)


مزیدپڑھیں:میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، فواد چوہدری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر فوٹو شوٹ

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں باسمتی چاول پر پاکستانی حق ملکیت ثابت، بھارت کو سبکی کا سامنا

لاہور(نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں باسمتی چاول پر پاکستانی حق ملکیت ثابت، بھارت کو سبکی کا سامنا،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول پاکستانی پروڈکٹ قرار دے دی ۔۔عالمی سطح پر باسمتی چاول کی جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول پاکستانی پروڈکٹ قرار دے دی، یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے کی توقع ہے، معروف تاجروں نے تاریخ کھنگال کر ثابت کر دیا باسمتی پاکستانی علاقے کی پیداوار ہے۔

باسمتی چاول پر پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارتی دعوٰی مسترد کر دیا۔یورپی یونین میں بھی جلد منہ کی کھائے گا، پاکستانی تاجر شمس الاسلام نے تاریخ سے ثابت کردیا کہ باسمتی پاکستان کی ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی پیداوار ہے۔

پاکستان کے بازاروں میں عمدہ، خوشبودار اور مناسب قیمت پر باسمتی چاول موجود ہے، جس کی برآمد بڑھ کر 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔برآمد کنندہ چوہدری تنویر کے مطابق انڈیا کے پاس باسمتی ہے ہی نہیں، پاکستانی باسمتی دبئی جاتا ہے جہاں پاکستانی چاول کو بھارت اپنا برانڈ بنا کر آگے دے دیتا ہے۔

فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کو دی گئی بھارتی معلومات کے مطابق 1965 سے پہلے بھارت سے باسمتی چاول کا ایک دانہ بھی برآمد نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستان 1960 میں یورپ اور خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک کو باسمتی برآمد کرتا تھا۔

تاجر شمس الاسلام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باسمتی کا مسئلہ یورپی یونین میں تاخیر کا شکار ہے، تاہم تاخیر کے باوجود حقوق ملکیت دانش کا قانون اصل تخلیق کار کو تحفظ فراہم کرتا ہے،بھارت کے اعتراضات بے بنیاد ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ پیٹنٹ کی بات جب سے شروع ہوئی تب سے اس کی اہمیت بڑھ گئی اور جغرافیائی تحفظ کی بات سانے آئی ہے۔

بھارت میں یوٹیوبرز کے تنازع پر مشی خان نے پاکستانی یوٹیوبرز پر بھی سوال اٹھادیا

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر ہلچل، تنقید کا سلسلہ جاری
  • ہانیہ عامر کو بولڈ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا
  • عالمی مارکیٹ میں باسمتی چاول پر پاکستانی حق ملکیت ثابت، بھارت کو سبکی کا سامنا
  • ہانیہ عامر کا ‘بولڈ مرمیڈ اوتار‘ دیکھ کر مداح برہم
  • اروشی روٹیلا کا ’’غیر اخلاقی‘‘ ڈانس؛ شدید تنقید پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا
  • حکومت کو رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کم کروانے میں مشکلات کا سامنا
  • مودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا، فرانسیسی صدر کا مصافحہ سے انکار
  • مریم نفیس کا شہریت کیلئے بچے کو بیرون ملک جنم دینے کے طعنوں پر کرارا جواب
  • ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات سندھ سلیم خان کا ریٹائرمنٹ پر افسران اور ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو