نیوزی لیںڈ کے کپتان کراچی اور لاہور کے تماشائیوں کی تعریف کرنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی:
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان میں مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ سیریز کا فائنل ہائی اسکورنگ ہوگا اور 90 فیصد تماشائی ہمارے خلاف ہوں گے۔
جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوی کپتان نے کہا کہ کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ ہے، گزشتہ روز سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے بڑے ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ فائنل ایک اور ہائی اسکورنگ میچ ہوسکتا ہے،ایک زبردست میچ کی امید ہے، اس سے قبل میچز میں بھی طویل اننگز کھیلی گئیں، ہم نے ابھی تک پاکستان کے خلاف فائنل کے لیےاپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل نہیں دی۔
مشل سینٹنر فائنل سے پہلے ہمیں تیاری کا اچھا وقت مل گیا، پاکستان میں کرکٹ کھیل کھیل کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں، کراچی اور لاہور کا کراؤڈ بہت اچھا ہے، لگتا ہے فائنل میں بھی 99 فیصد کراؤڈ ہمارے خلاف ہی ہوگا، ہم نے تین دن میں دومیچز کھیلے، کچھ تھکن تو ہو گئی ہے۔
انوہں نے کہا کہ لاہور میں میچ کے دوران زخمی ہونے والےراچن رویندرا اب بہتر محسوس کررہے ہیں،لیکن ہم جلد بازی میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے،راچن کی صحت سے متعلق صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکواڈ:
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید