سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے سخت ہدایات، سعودی سول ایوی ایشن نے مراسلہ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جاری کی گئیں نئی سخت ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کئی روز سے مسافروں کو ائیرپورٹس پر دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس حوالے سے سعودی سول ایویشن (گاکا) کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن سعودی عرب کا سفر کرنے سے کم از کم چار ہفتے قبل لگوانا لازمی قرار دی گئی ہے مگر 6 ماہ سے زیادہ پرانی بھی نہیں ہونی چاہیےاور پولیو ویکسینیشن ہر مسافر کے لیے لازمی ہے چاہے وہ عمرہ ویزے پر ہوں یا سیاحتی ویزے پر یا اقامہ پر ہوں۔
ترجمان نے بتایا کہ وہ مسافر حضرات جو سعودی عرب کے کسی بھی ائیر پورٹ پر 12 گھنٹے سے کم کا ٹرانزٹ کریں گے ان کے لیے ویکسین لگوانا ضروری نہیں ہے۔
عبداللہ خان نے کہا کہ ویکسینیشن سرٹیفیکٹ پر گورنمنٹ یا پرائیویٹ اسپتال کی مہر لگوانا لازمی ہے، لہٰذا ایسے تمام مسافر حضرات جو سعودی عرب کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان سے التماس ہے کہ ائیرپورٹ آنے سے قبل ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہر صورت میں ساتھ لائیں۔
انہوں نے کہا کہ بغیر سرٹیفیکیٹ کے سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی لہٰذا دشواری سے بچیں اور مذکورہ ہدایات تمام ائیرپورٹس اور تمام ائیرلائنز کے ذریعے سفر پر لاگو ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی آئی اے کی برطانیہ براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔
برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو یورپی ممالک میں بحالی کے بعد برطانیہ میں بھی پروازوں کی بحالی کا یقین ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں سے پابندی ہٹوانے کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرک
پی آئی اے انتظامیہ نے اجازت ملنے پرلندن، مانچسٹراوربرمنگھم کے لیے فوری پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم چند روز قبل برطانیہ میں فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لے کر واپس پاکستان پہنچ چکی ہے۔