آئی ایم ایف مشن کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف مشن کل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقات کرے گا۔
آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ بار سے رابطہ کیا، صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے آئی ایم ایف مشن کو کل دوپہر تین بجے بلالیا ہے۔
اس سے قبل آئی ایم ایف کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق اہم آئینی پیش رفت اور اصلاحات پر روشنی ڈالی تھی اور اعلیٰ سطح پر عدالتی تقرریاں، عدالتی احتساب اور جوڈیشل کمیشن کی تنظیمِ نو کے بارے میں بتایا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف مشن سپریم کورٹ بار
پڑھیں:
چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں ہوگا، اجلاس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامزدگی کیلئے 2 مئی کو بھی اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔ 2 مئی اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کیلئے ججز ناموں پر بھی غور ہوگا۔