وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ججوں سے نہیں چیف جسٹس سے ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، عدلیہ کے کچھ پروگرام ہیں جن کےلیے بین الاقوامی ادارے فنڈنگ کرتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں عدالتوں میں یہ ہورہا ہے اس پر ایکشن لیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں آئی ایم ایف والے کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گئے، ان کی حدود نہیں کہ کیسز کے میرٹ پر بات کریں۔

اعظم تارڑ کو جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت پر کرپشن کے سنگین چارجز تھے جو انہوں نے خود بنائے تھے۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن جب فریق بن جائے تو وہ وہی فیصلے کرے گا جو اس نے کیا، ایسا جانب دار، سمجھوتے والا الیکشن کمیشن کبھی نہیں دیکھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ چیف جسٹس ایم ایف

پڑھیں:

آسٹریلیا میں ڈاکٹر اور نرس کے شرم ناک بیان پر وزیرِاعظم بھی برہم

آسٹریلیا اور ایک ڈاکٹر اور نرس کی وڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ مسلم ڈاکٹر اور نرس نے کہا ہے کہ وہ یہودی مریضوں کا علاج نہیں کریں گے۔ وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے اس وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک میں کیسے کیسے لوگوں کو آنے دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ یہودی مریضوں کو قتل کرچکا ہے جبکہ نرس کہتی ہے کہ وہ یہودی مریضوں کی نگہداشت نہیں کرے گی۔ دونوں ہیلتھ ورکرز کا تعلق نیو ساؤتھ ویلز سے ہے۔ وزیرِاعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ طب جیسے اہم شعبے میں کسی بھی انسان سے اُس کے مذہب، رنگ، نسل، ثقافت یا زبان کی بنیاد پر نفرت کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ طب کے شعبے میں ہر پروفیشنل کو غیر معمولی ذمہ داریاں نبھانا پڑتی ہیں۔

وڈیو کے وائرل ہوتے ہی ہر طرف سے شدید نکتہ چینی کی جانے لگی۔ سوشل میڈیا پر اس وڈیو میں دکھائی دینے والے ڈاکٹر اور نرس پر زبردست لعن طعن کی جارہی ہے۔ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اِن دونوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

نرس نے بھی کہا کہ وہ کسی بھی یہودی مریض کا علاج کرنے کے بجائے اُسے قتل کرنا پسند کرے گی۔ ڈاکٹر نے دعوٰی کیا کہ اُس نے کئی یہودی مریضوں کو جہنم رسید کیا ہے۔ اس خطرناک بیان کے بعد آسٹریلیا میں تہلکہ مچ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے ججوں کے خلاف ریفرنس لانے کا نہیں کہا، اعظم نذیر تارڑ
  • آرمی چیف کا  عمران خان کے کسی بھی خط ملنے سے انکار، وصول ہونے کی صورت میں وزیر اعظم کوبھیجنے کا اعلان
  • آئی ایم ایف والے کسی مقدمے کا پوچھنے چیف جسٹس کے پاس نہیں گئے: وفاقی وزیر قانون
  • آئی ایم ایف کے وفد نے ججز سے نہیں، چیف جسٹس سے ملاقات کی، اعظم نذیر تارڑ
  • خط نہیں ملا،آیا بھی تو وزیر اعظم کو بھجوادوں گا:آرمی چیف
  • کوئی خط نہیں ملا،یہ سب چالیں ہیں،اگر ملا تو وزیر اعظم کوبھیجوا دوں گا:آرمی چیف کی غیر رسمی گفتگو
  • آسٹریلیا میں ڈاکٹر اور نرس کے شرم ناک بیان پر وزیرِاعظم بھی برہم
  • حکومت کے پاس سب کچھ خود سوچ کر اس پر عمل کرنے کی گنجائش نہیں ہے.محمد اورنگزیب
  • آئی ایم ایف وفد کی سپریم کورٹ آمد میں دباؤ والی بات نہیں، وزیر قانون