Daily Ausaf:
2025-04-15@15:37:56 GMT

ایلون مسک کی کمپنی نے ٹرمپ سے بڑا ٹھیکہ منظور کروا لیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

امریکی محکمہ خارجہ نے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے لیے 400 ملین ڈالر کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے، حالانکہ جس ”آرمڈ ٹیسلا“ گاڑی کے لیے یہ معاہدہ کیا جا رہا ہے، وہ فی الحال موجود ہی نہیں۔ یہ ترمیم 13 دسمبر کو کی گئی تھی، جس کے بعد یہ معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایلون مسک کی ایک اور کمپنی اسپیس ایکس کو پیر کے روز 38.

8 ملین ڈالر کا نیا سرکاری کنٹریکٹ ملا، جس پر کئی حلقوں میں ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے پر 10 فروری کو دستخط ہوئے اور اسے ناسا نے منظور کیا، جو ایک آزاد ایجنسی کے طور پر کام کرتی ہے۔

ایلون مسک، جو خود کو شفافیت کا داعی کہتے ہیں، اب اس تنقید کی زد میں ہیں کہ ان کی کمپنیوں کو ایسے وقت میں بڑے سرکاری معاہدے دیے جا رہے ہیں جب حکومت مختلف اداروں کے بجٹ میں سخت کٹوتیاں کر رہی ہے۔مسک نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سرکاری کنٹریکٹس اور مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنیاں سرکاری کنٹریکٹس کے لیے بہترین بولی لگاتی ہیں اور عوامی مفاد کو ترجیح دی جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلون مسک کی نگرانی میں ”ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی“ (DOGE) مختلف سرکاری اداروں میں اخراجات کم کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔ حال ہی میں، ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس ایڈ کو بند کر دیا، جبکہ محکمہ تعلیم میں 900 ملین ڈالر کے معاہدے ختم کیے گئے۔ اسی طرح، نیویارک میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے عیش و آرام کے ہوٹلوں میں 59 ملین ڈالر خرچ کرنے پر فیما (FEMA) کے چار اعلیٰ مالیاتی افسران کو برطرف کر دیا گیا۔

مسک کے اقدامات پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سرکاری ادارے شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں اور متعدد منصوبے منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے نشاندہی کی کہ میڈیکیڈ اور محکمہ تعلیم کو بھی ممکنہ طور پر بجٹ میں کمی کا سامنا ہے، جبکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی کینسر فنڈنگ بھی منجمد کر دی گئی ہے۔

اسی دوران، جب متعدد اداروں میں سخت مالیاتی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں، مسک کی اسپیس ایکس کو 38.8 ملین ڈالر کا نیا سرکاری معاہدہ مل گیا، جس پر کئی حلقے سوالات اٹھا رہے ہیں کہ آیا یہ واقعی شفافیت پر مبنی فیصلہ تھا یا کسی خاص فائدے کے تحت کیا گیا ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایلون مسک کی ملین ڈالر کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ انتظامیہ کی شرائط نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر کی امداد منجمد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے مختص 2.2 ارب ڈالر (قریباً 616 ارب روپے)کی مالی امداد کو منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یونیورسٹی نے حکومتی درخواست پر پالیسی میں مجوزہ تبدیلیوں کو مسترد کردیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ سمیت دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی داخلہ پالیسیوں، فیکلٹی بھرتیوں اور تحقیقی منصوبوں میں حکومت کی وضع کردہ نئی اصلاحات نافذ کریں۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان پالیسیوں کا مقصد تعلیم کے شعبے میں مواقع کی مساوی فراہمی اور مالی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: الیکٹرانکس پر امریکی ٹیرف سے بچنا ممکن نہیں، ٹرمپ کی چین کو تنبیہ

ہارورڈ یونیورسٹی نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی خودمختاری، تحقیقی آزادی اور میرٹ پر مبنی داخلے کے اصولوں پر کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق، ’ہارورڈ کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ علم، تحقیق اور تدریس کسی سیاسی دباؤ یا حکومتی شرائط کے تابع نہیں ہو سکتے۔‘

ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے نے امریکی تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اعلیٰ تعلیم کی آزادی اور خودمختاری کو سخت خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری فنڈز صرف انہی اداروں کو دیے جائیں گے جو قومی پالیسیوں اور شفاف ضابطوں پر عمل درآمد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: معیشت اور افراط زر کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی حمایت میں کمی

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں تعلیمی اداروں اور حکومتی اداروں کے درمیان پالیسیوں پر اختلافات شدت اختیار کر رہے ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ قانونی راستے سے اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی، جبکہ وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق امداد کی معطلی عارضی نہیں بلکہ پالیسی عمل درآمد سے مشروط ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہارورڈ یونیورسٹی\

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبات نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کےلئے سوا دو ارب ڈالر کی امداد روک دی
  • ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے اربوں ڈالر کی امداد روک دی
  • ایران جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ٹرمپ
  • اسرائیلی مظالم کیخلاف طلبا کی نگرانی سے انکار، ہارورڈ یونیورسٹی کی  2.3 ارب ڈالر کی امداد بند
  • ٹرمپ انتظامیہ کی شرائط نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر کی امداد منجمد
  • روس سے معاہدے سے پہلے ٹرمپ یوکرین کا دورہ کریں، زیلنسکی
  • ترسیلات زر پہلی بار 4 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے
  • سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 9ماہ کے دوران 33.2فیصد اضافہ
  • مارچ 2025 میں کارکنوں کی ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہیں
  • جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا