عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، بانی پی ٹی آئی کی نئی ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا میں پارٹی کے ساتھ مکمل تعاون اور کرپشن کے خاتمے کے لیے خصوصی ہدایات کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل انتظامیہ نے یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی جس میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی امور پر تفصیل سے بریفنگ دی جس پر بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی بیان جاری پاکستان تحریک انصاف تنظیم سازی علی امین گنڈاپور عمران خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیان جاری پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈاپور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی کے مطابق
پڑھیں:
علی امین کی عمران خان سے ملاقات،شیرافضل کی واپسی ہوگی یانہیں؟اہم فیصلہ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عمران خان سے علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی ہے، جس میں شیر افضل مروت سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ واپس لینے کی بھی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ آج جمعرات کے دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا روز ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین نڈاپور کے علاوہ پارٹی سے وابستہ دیگر افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والوں میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، حلیم عادل شیخ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی، سیمابیہ طاہر، سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی اور صوبائی وزیر تیمور جھگڑا شامل تھے۔
وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے صوابی جلسے، پارٹی اور دیگر سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین عمران خان سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ واپس لینے کی بھی درخواست کی۔
ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں سیاسی امور کے علاوہ صوبے میں گورننس کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی،بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو گورننس ٹھیک کرنے کیلئے دو ماہ کا پہلے بھی وقت دیا ہوا تھا،بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈا پور کے درمیان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں تمام تر سیاسی صورتحال اور جاری کیسز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات میں علی امین گنڈاپور کو پارٹی اور صوبے میں جاری مسائل پر مزید ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی تھیں، جس کے بعد ان سے اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ طلب کیا جانا تھا۔
دوسری جانب شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ شیر افضل کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں، شیر افضل مروت کیلئے بانی چیئرمین سے بات کریں گے، کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت مشکل وقت میں مضبوط کھڑے رہے ہیں، عمران خان رحم دل انسان ہیں، شیر افضل مروت کے حوالے سے جلد بات کرلی جائے گی، ہم سب پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے پابند ہیں، عمران خان اور ہم سب قانون کی بالا دستی کے لیے کھڑے ہیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ وفادار رہے اور اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے حالیہ فیصلے سے سخت دکھ ہوا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ ان افراد نے کروایا ہے جنہوں نے مجھے پارٹی میں قبول ہی نہیں کیا۔
مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی