Daily Ausaf:
2025-02-13@17:10:15 GMT

لیپ ٹاپ اسکیم ! طلبا کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب نے لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے میرٹ مقرر کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب کی زیرصدارت لیپ ٹاپ اسکیم کے اجرا سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اسکیم کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں فرسٹ اور سیکنڈ سیمسٹر کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کئے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔.

خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:میٹرک کے امتحانات کب سے شروع ہوں گےِ؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ

پڑھیں:

ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کے سیاسی مقصد کے لیے ایندھن نہ بننا، ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، آپ کا کام ذاتی حملے نہیں، عوام کی خدمت کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، اسکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے یونیفارمز پر دستخط کرائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری اسکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، ان اسکولوں کے بچوں میں بہت پوٹینشل ہے، تھوڑی سی توجہ دی جائے تو یہ بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پورے پنجاب سے بچے آئے ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر بچوں کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، وزیرتعلیم کو کہا تھا بچوں کے مقابلے کرائیں تاکہ ان کی صلاحیت سامنے آئے، آج بچوں کا کام دیکھ کر میں حیران رہ گئی، کلین انرجی کے پراجیکٹس میں بچوں نے اسمارٹ سٹی کا ماڈل بنایا ہوا تھا، یہاں 1100 بچے موجود ہیں، میں ان تمام 1100 بچوں کو ایک ایک لیپ ٹاپ دوں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب سے ان مقابلوں میں 2 لاکھ 75 ہزار بچوں نے حصہ لیا، آج ان 2لاکھ سے زائد بچوں میں سے 1100 ونرز یہاں موجود ہیں، بچے چھوٹے ہیں مگر ان کے خواب بہت بڑے ہیں، پنجاب کی مٹی بہت زرخیز ہے، بچوں کو کہا کچھ بھی ہو جائے خواب دیکھنے نہیں چھوڑنے، میں بطور وزیراعلیٰ تمام بچوں کی ماں ہوں، وعدہ ہے ہر روز آپ کیلئے کام کروں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوشش کروں گی میرے بچوں کے تمام خواب پورے ہوں، جو بھی میرے پاس وسائل ہیں وہ سب آپ پر نچھاور کروں گی، پنجاب میں میرے پاس 49 ہزار سکول ہیں، کوشش ہے تمام اسکولوں میں وسائل اور اچھا ماحول دیں، میں کوشش کررہی ہوں تمام طلبہ کو جدید آئی ٹی لیبز ملیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بچے ان 49 ہزار بچوں میں پڑھتے ہیں ان کیلئے اسپوکن انگلش کی کلاسز بھی شروع کررہی ہوں، آپ اپنی علاقائی زبانوں پر بھی مہارت رکھیں، دنیا کے مقابلے کیلئے آپ کو انگریزی پر بھی مہارت حاصل ہونی چاہیے، بچوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کونسا راستہ کامیابی اور کونسا تباہی کی طرف جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے 30 ہزار بچوں کو اسکالر شپس دیئے ہیں، جن بچوں کو اسکالر شپس دیئے شاید وہ اس کے بغیر پڑھ نہ سکتے، میرٹ پر آنے والے بچوں نے بہت سی مجبوریاں بتائیں، 30 ہزار بچوں کو جب سکالر شپس دیئے تو بہت خوشی ہوئی، لوگوں کو لگتا ہے یہ سب پلانٹڈ ہے، میرا اور آپ کا پیار کا رشتہ لوگوں کو برداشت نہیں ہوتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو تنقید آپ کو بری لگتی ہے وہ آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے، دل میں یہ لے کر چلنا ہے کہ تنقید کرنے والوں کو محنت سے شکست دینی ہے، آپ کے خوابوں کو میں پورا کروں گی، کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، ہونہار اسکالر شپس کو 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سالہ دور حکومت میں ایک دھیلے کا کام نہیں کیا، مخالف پر چور ڈاکو کے طعنے کسنے والا آپ کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا، طلبہ وعدہ کریں ملک کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، کسی کے ذاتی مقاصد کیلئے ایندھن مت بننا۔
مزیدپڑھیں:عمران خان نے پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت کردی

متعلقہ مضامین

  • میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی
  • پنجاب میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر
  • طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کا آغاز کر دیا
  • خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کوہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے ، گورنر پنجاب
  • محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی
  • ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، مریم نواز
  • طلبہ وعدہ کریں ملک کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے:مریم نواز
  • عوام سے میرا پیار کا رشتہ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا: مریم نواز