بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں آئی، وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی، مشال یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک نہیں آئی، وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کا عہدہ رکھنا ہوگا یا کابینہ کا حصہ رہنا ہوگا۔
(جاری ہے)
مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ قبل ازیں مشال یوسفزئی کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین کے روبرو پیش ہوئی، جس میں عدالت نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مشال یوسفزئی
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے 10 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں متفرق مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر سماعت عدالت نے بشریٰ بی بی کو راولپنڈی کے10مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی نے تحریری جواب پولیس کے تفتیشی افسران کو دے دیئے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے تحریری بیان وکلاء سلمان صفدر، فیصل ملک، حسنین سنبل کی موجودگی میں دیئے۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے۔ کسی منصوبہ بندی، توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو میں ملوث نہیں۔ میرٹ پر تفتیش کر کے حقائق سامنے لائے جائیں، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سنٹرل سپیشل جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس کے آٹھویں گواہ پر جرح کی۔ کیس میں مجموعی طور 8گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے جبکہ سات گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت 17فروری تک ملتوی کر دی۔