City 42:
2025-02-13@16:54:54 GMT

مسافروں کیلئے ایک ساتھ دو خوشخبریاں

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک : ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو ایک ساتھ دو خوشخبریاں سنا دی ہیں ۔ 

ریلوے مسافروں کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ کراچی کینٹ اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کو 25 فروری سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

ریلوے انتظامیہ کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر حیدرآباد، روہڑی، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہوکر 2 بجکر پانچ منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ یہ ٹرین 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک برین وین پر مشتمل ہوگی۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم

دوسری خوشخبری یہ ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر دو اسپیشل ٹرینیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ دربار حاضری کیلئے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پہلی سیہون اسپیشل ٹرین 14 فروری کو فیصل آباد سے رات 10 بجے روانہ ہوکر شورکوٹ، لودھراں، روہڑی، دادو سے ہوتی ہوئی اگلے روز 2 بجکر 15 منٹ پر سیہون شریف پہنچے گی۔
 
 
 

مزید نئے اور دلچسپ فیچرز ، واٹس ایپ کیلئے اچھی خبر

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کرم میں اب تک کتنے بنکرز مسمار ہوئے؟ سرکاری اعداد و شمار سامنے آگئے

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے اور کرم میں اب تک 124 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بنکرز مسماری کا عمل جاری ہے اور اب تک مسمار کیے جانے والے بنکرز کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں دونوں فریقین کے بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے اور کرم میں اب تک 124 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے۔ سامان رسد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی 150 گاڑیوں کا ایک اور قافلہ ضلع کرم پہنچ چکا ہے جس کے بعد اب تک سامان رسد کی 853 گاڑیاں کرم بھجوائی جا چکی ہیں جن میں خوراک کے ساتھ ساتھ ادویات بھی شامل ہیں۔

متاثرین کو امدادی رقوم دینے کے ساتھ ساتھ بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں قافلوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اہم مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی شرپسند عنصر کو ترسیل کے عمل میں خلل ڈالنے سے روکا جا سکے اور اجناس و ادویات کی ترسیل کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسافروں کیلئے ایک ساتھ دو بڑی خوشخبریاں
  • ریلوے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
  • ریلوے کا شاہ حسین ایکسپریس ٹرین بحال کرنے کا اعلان
  • کرم میں اب تک کتنے بنکرز مسمار ہوئے؟ سرکاری اعداد و شمار سامنے آگئے
  • میرپورماتھیلو: سوئی گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کا کسانوں کے ساتھ فراڈ
  • کرم میں اب تک کتنے بنکرز مسمار ہوئے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے
  • انتہا پسندانہ نظریات اور دہشتگردی کیخلاف متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھیں گے، مریم نواز
  • پاکستان سے جانے والی اونیجا امریکا روانہ ہونے کے بجائے دبئی میں رک گئی
  • مسافروں کو محفوظ سفری سہولیات دینا اولین ترجیح ہے،شاہد عباس