اوگرا کا فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
خیال رہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.
اس حوالے سے اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی باعث ہوا۔
مزیدپڑھیں:علی امین کی عمران خان سے ملاقات،شیرافضل کی واپسی ہوگی یانہیں؟اہم فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کیلئے ایل این جی کی قیمت 12
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں ذرائع کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے اور فی لیٹر آٹھ سے دس روپے تک کمی ہو سکتی ہے رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر چون سٹھ اعشاریہ اکہتر ڈالر فی بیرل پر آ چکی ہے جس کا براہ راست اثر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر متوقع ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر ستر روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ نہیں پہنچ رہا مزید یہ کہ حکومت اس وقت جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ محصولات کا ہدف پورا کیا جا سکے حالانکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں نیچے جا رہی ہیں یاد رہے کہ اکتیس مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے بجلی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کی تھی جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے تنقید سامنے آئی تھی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل کرے تو مہنگائی کے ستائے شہریوں کو قدرے ریلیف مل سکتا ہے