بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جو 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

عمران خان کا آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی معاملات پر بریف کیا، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی علی امین

پڑھیں:

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بانی سے ملاقات، سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 روز میں فیصلے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی عاقب اللہ کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی ایم پی اے عاقب اللہ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ عدالت نے سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 روز میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار کی وکیل عائشہ خالد اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جیل مینوئل کے مطابق سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی درخواست دی ہے۔

  جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ یہ کیس کس بنیاد پر انسانی حقوق میں شامل ہے۔ ہر بندہ تو جیل میں جا کر نہیں مل سکتا۔ پہلے تو یہ دیکھنا ہے کہ یہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں۔عدالت نے سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، بانی پی ٹی آئی کی نئی ہدایات جاری
  • عمران خان سے گنڈاپور کی ملاقات؛ شیر افضل مروت سے متعلق اہم گفتگو
  • عمران خان نے علی امین اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلا لیا
  • پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بانی سے ملاقات، سپرٹنیڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 روز میں فیصلے کی ہدایت
  • عمران خان کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ 
  • بانی پی ٹی آئی نے علی امین، جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلالیا
  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں
  • علی امین کی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس ہدایت کیساتھ نمٹا دیا گیا
  • توشہ خانہ 2 :عمران خان نے اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر کر دی