اسلام آباد:حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے  جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.

66  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  اور سوئی سدرن کےلیے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔اوگرا کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایل این جی کی قیمت 12

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے وزارت انسداد منشیات کووزارت داخلہ میں ضم کر دیا ، نام بھی تبدیل

وفاقی حکومت نے وزارت انسداد منشیات کووزارت داخلہ میں ضم کر دیا ، نام بھی تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت داخلہ کا نام تبدیل کرکے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول رکھ دیا گیا، اینٹی نارکوٹکس کنٹرول (اے این ایف)ڈویژن کو بھی وزارت داخلہ میں ضم کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے نام کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں وزارت داخلہ کا نام تبدیل کرکے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں تاکید کی گئی ہے کہ آئندہ خط و کتابت وزارت داخلہ کے بجائے وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کے نام سے کی جائے۔اے این ایف کو بھی وزارت داخلہ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے، اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کو بھی وزارت داخلہ میں ضم کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن کے بعد وزارت داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی ویب سائٹ پر بھی نیا نام اپنا لیا گیا ہے، نئے نام کے خوبصورت لوگو میں مزار قائد، مینار پاکستان، فیصل مسجد اسلام آباد، بلوچستان کے پہاڑوں کی پرنسز آف ہوپ سمیت سبزے کا امتزاج اپنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اوگرا کا فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان
  • اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
  • ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
  • بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی حکومت نے وزارت انسداد منشیات کووزارت داخلہ میں ضم کر دیا ، نام بھی تبدیل
  • رمضان کی آمد سے قبل ہی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
  • امریکا کی نئے ٹیرف کی دھمکی، پاکستان میں بھی سونا مہنگا
  • کراچی کے لیے ایف بی آر کا جائیداد کی قیمتوں میں کمی کا نیا نوٹیفکیشن
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ