شیر افضل مروت کی پارٹی سے بےدخلی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی سے بےدخلی میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔
سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں، یہ پی ٹی آئی کا اندرونی فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے کسی فرد کو نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ مکمل طور پر پارٹی کے بانی کی مرضی اور اختیار پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر بات چیت نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ فیصلہ عمران خان نے پارٹی میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا اور انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت پی ٹی آئی
پڑھیں:
میرے سامنے عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی: شہریار آفریدی
میرے سامنے عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی: شہریار آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانئ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر افضل کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں، ان کے لیے بانی سے بات کریں گے۔
شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ وفاق نے کوہاٹ کے فنڈز روکے ہوئے ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، فارم 47 والوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کی بالادستی کے لیے ہم سب نے ایک ہونا ہے، جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا جارہا ہے؟ کیا رکاوٹ ہے؟