اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ "خط کی باتیں سب محض چالیں ہیں، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔” وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے مزید کہا کہ اگر مجھے کوئی خط موصول ہوتا ہے تو میں نہ تو اسے خود پڑھوں گا، بلکہ وہ وزیراعظم کو بھیج دوں گا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف

پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر - فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔ 

آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ 

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا تھا۔

اس حوالے سے چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بطور سابق وزیرِ اعظم آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر ان سے پالیسیوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔

بعدازاں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ’عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک بانی پی ٹی آئی کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔‘

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بھی خط تحریر کرنے کے حوالے سے تصدیق کی تھی۔

ایک روز بعد سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آرمی چیف کو عمران خان کی جانب سے لکھا گیا کوئی خط اب تک موصول ہوا اور نہ ہی انہیں یہ خط پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے۔ میڈیا پر خبر سامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی خط لکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران سیاستدانوں سے رجوع کریں، پی ٹی آئی نے خط کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی، پوزیشن پہلے ہی واضح کرچکے ہیں۔ 

بانی پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ایک مرتبہ پھر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کھلا خط تحریر کیا تھا۔ 

دوسرے خط میں تحریر کیا گیا کہ مجھے موت کی چکی، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا۔ میں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے آرمی چیف کے نام کھلا خط لکھا ہے، میں نے جن 6 نکات کی نشاندہی کی ہے ان پر عوامی رائے لی جائے تو 90 فیصد عوام ان کی حمایت کریں گے۔

ایک روز قبل بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف کا  عمران خان کے کسی بھی خط ملنے سے انکار، وصول ہونے کی صورت میں وزیر اعظم کوبھیجنے کا اعلان
  • آرمی چیف نےکہا خط ملا تو وزیراعظم کو بھیجیں گے، عرفان صدیقی
  • خط نہیں ملا،آیا بھی تو وزیر اعظم کو بھجوادوں گا:آرمی چیف
  • مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا، آرمی چیف
  • مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف
  • کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گاوزیراعظم کو بھجوادوں گا،آرمی چیف
  • مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف
  • کسی کا کوئی خط نہیں ملا ، اگر ملا بھی نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف
  • مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر