اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔

آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ 

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔

اوگرانے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، چوہدری شافع حسین مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

مسلم لیگ ق کے انٹرپارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم اور پاکستان میں جاری دہشتگردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسے چوہدری خاندان میں دراڑ ڈالی؟

چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائے گی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں، قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news چوہدری سالک حسین چوہدری شجاعت حسین صدر مسلم لیگ ق نائب صدر

متعلقہ مضامین

  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے حیران کن بیان جاری کر دیا 
  • قدم زمین پر ، ہاتھ آسمان پر
  • سفرِ زیست
  • صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی
  • صدر آصف زرداری کے علاج میں پیشرفت
  • صدر مملکت روبصحت ہو گئے، ہسپتال سے چھٹی مل گئی
  • افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر اب پاسپورٹ کے بغیر رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، طلال چوہدری
  • آرمی چیف سرحدوں کی طرح ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ