چائنا میڈیا گروپ   لالٹین فیسٹیول گالا 2025  کی زبردست پذیرائی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ: چائنا میدیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کامیابی سے نشر کیا گیا اور  گالا سے متعلق 168 ٹاپکس نیٹ ورک کی ہاٹ سرچ لسٹ میں شامل رہے۔اعداد و شمار کے مطابق لالٹین فیسٹیول گالا کی کراس میڈیا لائیو نشریات کی مجموعی ویورشپ 459 ملین تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ 189 ملین ٹی وی ناظرین نے اسے دیکھا ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔

نیو  میڈیا  براہ راست نشریات کی تعداد 270 ملین رہی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ ہے۔ ملک بھر کے 100 سے زائد شہروں میں 1500 بڑی اسکرینز  پر  بھی اس فیسٹیول کی  لائیو براڈکاسٹنگ کی گئی۔غیر ملکی نشریات  کے لحاظ سے ، سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) نے 82 زبانوں میں لالٹین فیسٹیول گالا کی تشہیر اور رپورٹنگ کی ، اور بین الاقوامی ویڈیو نیوز ایجنسی نے لالٹین فیسٹیول گالا کی شاندار ویڈیوز کو عالمی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

اس  گالا کی پروموشنل ویڈیوز اور پوسٹرز جرمنی، اٹلی، روس، پیرو، کینیا، جنوبی افریقہ، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 16 ممالک اور خطوں ،اور اس کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاؤ میں 1,884 بڑی پبلک اسکرینز  پر مسلسل پیش کیے گئے ہیں، جس سے عالمی ناظرین کو چینی لالٹین فیسٹیول کے تہوار کے ماحول اور خاندانی اتحاد کے خوبصورت مناظر کا لطف اٹھانے کا موقع ملا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کی تصدیق ہو گئی جس کے تحت 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ ابن شاہد فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری کے فرائض اینڈریو پائیکرافٹ انجام دیں گے۔

کیٹلبرو اور شرف الدولہ 12 گروپ مرحلے کے پہلے کھیلوں کی نگرانی کریں گے۔

جوئل ولسن ٹی وی امپائر ہوں گے، اور ایلکس وارف چوتھے امپائر کے طور پر کام کریں گے۔ اینڈریو پائکرافٹ کو اس افتتاحی میچ کے لیے میچ ریفری کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہوگی، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا

پاکستان اور بھارت کے گروپ میچ میں پال ریفل اور رچرڈ ایلنگورتھ فیلڈ امپائر جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

بنگلہ دیش سے پاکستان کے میچ میں مائیکل گف اور ایڈرین ہولد اسٹاک فیلڈ امپائر جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی چیمپیئنز ٹرافی 2025 چیمپیئنز ٹرافی آفیشلز

متعلقہ مضامین

  • متعدد ایشیائی ممالک کے دوستوں کی چین کے “آئس سٹی” ہاربن میں ایک ساتھ چینی نئے سال کے جشن میں شرکت
  • چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد
  • دنیا کے کئی ممالک میں چینی لالٹین فیسٹیول کی تقریبات کا انعقاد 
  • چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست کا اجراء
  • پارلیمان میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، اسپیکر ایاز صادق
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل انڈین میڈیا کا نسیم شاہ پر الزام
  • سی ایم جی لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو جاری کر دی گئی۔
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ مرحلے کے لیے آفیشلز کا اعلان
  • چین، اسپرنگ فیسٹیول کے دوران گاڑیوں، گھریلو آلات اور دیگر سامان کی فروخت 31 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی