کسی کا کوئی خط نہیں ملا ، اگر ملا بھی نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہورہی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آرمی چیف کوئی خط نے کہا
پڑھیں:
کینالز کے معاملے پر اصولی فیصلہ ہوگا، کوئی ایشو نہیں بنے گا، خورشید شاہ
خورشید شاہ(فائل فوٹو)۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی ہوگا، اصولی فیصلہ ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کےموقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انشااللّٰہ امید ہے کوئی ایشو نہیں بنے گا۔