آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔ خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر نے یہ بات وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

طلبہ خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوان طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستانیت’ کو اپنائیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی اور ایسی مہارتیں پیدا کریں جو ملکی ترقی میں مثبت کردار میں معاون ثابت ہو، طلبا خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان بھر سے یونیورسٹی اور کالج کے نوجوان طلبا کے ایک نمائندہ گروپ سے خطاب کے دوران طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ طلبا اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے حصول کے لے کوشش کریں اور ایسی مہارتیں پیدا کریں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے نے پاکستان پر بیرونی خطرات بالخصوص سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں بھی نقطہ نظر پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی اور تعمیری صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔
پاک فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کی جنگ کے خلاف قومی جدوجہد میں عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو بھی سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبا پر ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوانوں کی فکری نشوونما میں پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا، آرمی چیف
  • مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف
  • کسی کا کوئی خط نہیں ملا،پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گاوزیراعظم کو بھجوادوں گا،آرمی چیف
  • مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف
  • کسی کا کوئی خط نہیں ملا ، اگر ملا بھی نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف
  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا نوجوانوں کو اہم مشورہ
  • طلبہ خود کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں، آرمی چیف
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی نوجوانوں کو پاکستانیت کا جذبہ اپنانے کی تلقین