Express News:
2025-02-13@14:34:03 GMT

دیپیکا خودکشی کیوں کرنا چاہتی تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ سالوں پہلے اس قدر ڈپریشن کا شکار تھیں کہ وہ خودکشی کرنا چاہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈپریشن سے لڑنے اور اس پر قابو پانے کیلئے اپنی جدوجہد کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ 

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سن 2014 میں وہ ممبئی میں رہا کرتی تھیں اور ایک لمبے عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی نہیں جانتی تھیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ خود کو بےبس اور نااُمید محسوس کرتی تھیں۔

دیپیکا نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کی والدہ نے ان کے اندر اس تبدیلی کو محسوس کیا۔ انہیں میرے رونے کی آواز اور انداز سے محسوس ہوا کہ میرے ساتھ کوئی مسئلہ چل رہا ہے اور مجھے مدد کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں بھی پھر اس بات کا احساس ہوا کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن انسان کے اندر ہوتا ہے، جوکہ نظر نہیں آتا اور ہمارے اردگرد موجود کئی لوگ اس میں مبتلا ہوتے ہیں۔

دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ وہ اس لئے ٹھیک نظر آرہے ہوتے ہیں کیونکہ وہ باہر سے بالکل صحیح اور خوش نظر آتے ہیں ہنستے بولتے ہیں مگر اندر ہی اندر گھٹ رہے ہوتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ نے جب ان میں ڈپریشن محسوس کیا تو انہوں نے مجھے ماہرِ نفسیات سے مشورہ کرنے کا کہا جس کے بعد میں نے اپنی اس ذہنی کیفیت کا باقاعدہ علاج کروایا۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تحریک انصاف ایک مشکل صورتحال کے اندر ہے، اسد عمر

لاہور:

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ لیٹر لکھنے سے پہلی بات تو یہ ہو رہی ہے کہ آپ ٹی وی پروگرام پر مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں، یعنی اس کا مطلب ہے کہ اس خط پر گفتگو شروع ہو گئی. 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف جو ہے وہ ایک مشکل صورتحال کے اندر ہے، انھوں نے آئین کے دائرے کے اندر، قانون کے دائرے کے اندر رہ کر جتنے بھی ایونیوز ان کو مل سکتے ہیں انھیں استعمال کرنا ہے. 

ایشوز کو زندہ رکھنے کے لیے اور ملک کے اندر سیاسی دباؤرکھنے کیلیے تواس میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ عوام کے اندر عمران خان کا بیانیہ آتا رہے، شاید سب سے طاقتور ذریعہ تحریک انصاف کے پاس یہی ہے کہ عمران خان کا بیانیہ عوام میں آئے اس کے لیے انھوں نے یہ خط کا ذریعہ اپنایا ہوا ہے. 

جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا کہ میرے خیال میں جو تنازع پیدا کیا جا رہا ہے اس کا کوئی جواز نہیں ہے، ٹھیک ہے 26 ویں آئینی ترمیم کچھ لوگوں کو نہیںپسند ہے اور ہمارے وکیلوں کی اکثریت کو پسند نہیں ہے. 

وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ترمیم میلافائڈ ہے لیکن جو بھی ہو پارلیمنٹ نے اس کو پاس کیا ہے، آئین میں ترمیم پارلیمنٹ ہی کرتی ہے، اگر پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے یہ ترمیم کر دی ہے تو اس کے بعد اس کو یقیناً چیلنج کر سکتے ہیں آپ حالانکہ جب آئین میں جو ترمیم ہوتی ہے عام طور پر جوئی چیلنج نہیں ہوتی ا گر ہوتی بھی ہے تو بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ اس کا کالعدم کر دیا جائے. 

جسٹس(ر)شاہد جمیل نے کہا کہ آپ شاید سپریم کورٹ کی فریش اپوائنٹمنٹ کی بات کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کا جو سیاسی بیانیہ ہے وہ علحیدہ ہے، جو اس کا قانونی پہلو ہے میں اس پر گفتگو کرنا چاہوں گا، قانونی پہلو یہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم وہ انڈر چیلنج ہے اگر وہ انڈر چیلنج ہے کوئی ڈسکشن تو آنا ہے عدالت کا، اب آبجیکشن یہ ہے کہ جو کونسٹیٹیوشنل کورٹ ہے وہ بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی پروڈکٹ ہے، جو جوڈیشل کمیشن ہے جس کے ذریعے یہ والی اپوانٹمنٹس کی گئی ہیں وہ بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی پروڈکٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟
  • ’’بہتری وہ ہے جس کے اثرات آئیں اور عام انسان محسوس کرے‘‘
  • اداکارہ میرا پر خراب انگریزی کی وجہ سے برطانیہ میں 10 سال کی پابندی لگی، والدہ کا انکشاف
  • اداکارہ میرا پر 10سال کے لیے برطانیہ داخلے پر پابندی کیوں لگی؟
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس: 2.5 ٹریلین روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
  • عمران خان نادیہ جمیل کےلیے تھانے کیوں گئے؟ اداکارہ نے دلچسپ واقعہ بتادیا
  • تحریک انصاف ایک مشکل صورتحال کے اندر ہے، اسد عمر
  • اداکارہ سعدیہ امام کا 'پانی کے خوف' میں مبتلا ہونے کا انکشاف
  • حکومت پر ہر الزام لگا دینا بہت آسان، ججز کو ریاست ہوا میں محسوس ہورہی ہے، رانا ثنااللہ