کراچی: سولجر بازار سے 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
کراچی رات گئے عوامی کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے...
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی میں فوڈ چین پر دھاوے کی کوشش ناکام، 14 ملزمان گرفتار
راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی کوشش کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام،محمد شہباز، منیب احمد، انور زیب، اُسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے روڈ بلاک کر کے ہنگامہ آرائی کی، فاسٹ فوڈ برانچ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
سی پی او نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قانون شکنی، ہنگامہ آرائی اور شہریوں سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
خالد ہمدانی نے کہا کہ واضح پیغام ہے قانون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔