کراچی ریجنل پلان 2047ء کیلئے سفارشات لی جائیں گی: سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 2007ء میں بنائے گئے شہری ماسڑ پلان پر عمل نہیں ہوسکا۔
کراچی ریجنل پلان 2047ء منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اس پلان کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے سفارشات لی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کراچی شہر کے لیے 3 ماسٹر پلان بنے تھے، 2007ء میں بنائے گئے پلان پر عمل نہیں کیا جاسکا تھا۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس پلان کو 2018 ء میں نوٹیفائی کر نے کا کہا گیا مگر اس کا فائدہ نہ تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی
کراچی:کراچی سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث آج بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔