ٹائٹن آبدوز کے دھماکے کی آڈیو جاری: امریکی ادارے کی تحقیقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کیلیفورنیا:نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے ٹائٹن آبدوز کے حادثے کی ہولناک آڈیو جاری کی ہے، جس میں پانچ افراد کی ہلاکت کی آواز موجود ہے۔ یہ آبدوز جون 2023 میں ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے بحر اوقیانوس میں جا رہی تھی، کہ ایک زوردار دھماکے کی وجہ سے اس میں سوار 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی 20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی شے کے تباہ ہونے کی آواز اور پھر شور سنائی دیتا ہے، جو آبدوز کے پھٹنے کے بعد کے صوتی اخراج کا نتیجہ ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق، یہ آڈیو خاص طور پر اس دھماکے کی آواز کے اخراج کی نمائندگی کرتی ہے۔
ٹائٹن آبدوز 2 گھنٹے گہرائی میں جانے کے بعد غائب ہو گئی تھی، اور اس کا آخری رابطہ معاون جہاز سے تھا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
قندوز میں خودکش حملہ، 25 افراد کی ہلاکت، زخمیوں کی تعداد بڑھ گئی
قندوز:افغانستان کے شہر قندوز میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ قندوز کے ایک بینک کے باہر ہوا جب سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔
دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 17 لاشیں لائی گئیں، جبکہ دیگر اسپتالوں میں بھی زخمی اور لاشیں پہنچائی گئیں۔ اس دھماکے میں زیادہ تر ہلاک ہونے والے طالبان اہلکار تھے۔
افغان سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو سیل کر دیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔