اوپن اے آئی نے ایلون مسک کی 97.4 ارب ڈالرز کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
مشہور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی نے ایلون مسک کی 97.4 ارب ڈالرز کی پیشکش کو مسترد کرنے کی وجہ سامنے لاتے ہوئے وضاحت دی ہے۔
اوپن اے آئی نے حال ہی میں وفاقی عدالت میں ایک خط جمع کرایا، جس میں بتایا گیا کہ ایلون مسک کی جانب سے کی گئی پیشکش اوپن اے آئی کے خلاف دائر کردہ مقدمے سے متصادم ہے۔
اس مقدمے میں یہ موقف اپنایا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی تخلیق کے لیے استعمال ہونے والے اثاثے نجی مفادات کے لیے نہیں ہونے چاہئیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی پیشکش کا مطلب یہ ہوگا کہ اوپن اے آئی کے تمام اثاثے انہیں اور ان کے ذاتی سرمایہ کاروں کو منتقل کر دیے جائیں گے۔
اس سے قبل، ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین اور دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ کمپنی کے منافع بخش ادارے میں تبدیل ہونے کی کوشش کو روکا جائے۔
ایلون مسک کے دائر کردہ مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اوپن اے آئی کے اثاثے ایک خیراتی ٹرسٹ کے تحت رہنے چاہئیں اور انہیں نجی مفادات کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے 2015 میں سیم آلٹمین کے ساتھ مل کر اوپن اے آئی کی بنیاد رکھی تھی، جو ایک غیر منافع بخش ادارہ تھا، مگر 2022 میں دونوں نے راستے الگ کر لیے اور 2023 میں ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے مقابلے میں اپنا نیا اے آئی اسٹارٹ اپ “ایکس اے آئی” قائم کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایلون مسک کی
پڑھیں:
سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی: چینی سفیر
---فائل فوٹوپاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا ایک ابتدائی اور اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی ہے، سی پیک خوش حال مستقبل کی ضمانت ہے۔
چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے زرعی اسکالر شپ پروگرام سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا، انہوں نے اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی اور مختلف امور پر اتفاقِ رائے پایا گیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی ناظم الامور سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سی پیک منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا۔
جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے 2013ء میں ہمسایہ ممالک سے سفارتی پالیسی کا بنیادی اصول پیش کیا۔
جیانگ ژی ڈونگ نے یہ بھی کہا کہ ہمسایہ ممالک سے سفارتی پالیسی کا مقصد دوستانہ اور شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، ہمارا مقصد خوش گوار، محفوظ و خوش حال ہمسائیگی کے اصولوں کو برقرار رکھنا ہے، چین خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔