عمران خان سے ملاقات میں شیرافضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات میں شیرافضل مروت سے متعلق اپنی رائے دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان
وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دونوں رہنمائوں کو ملاقات کے لیے بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں اور نول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا، شیر افضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی مجھے پی ٹی آئی سے نہیں نکال سکتا، شیرافضل مروت
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا کہ وہ برے وقت میں ساتھ دینے پر میں شیر افضل مروت کے احسان مند ہیں۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت نے برے وقت میں میرے لیے سب سے مضبوط آواز اٹھائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اڈیالہ جیل جنید اکبر شیرافضل مروت عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل جنید اکبر شیرافضل مروت صدر جنید اکبر شیرافضل مروت پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے، اسحاق ڈار
تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری 2025 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے قربانیاں دی ہیں اور اب بھی عالمی سطح پر امن کے لیے اقدامات کررہا ہے، پائیدار امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے دستے بھیجے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ عالمی امن کے لیے وزارتی کانفرنس کا انعقاد اہم ہے، سینکڑوں پاکستانی عالمی امن کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار پاکستان سے کیسے لندن روانہ ہوئے، مفتاح اسماعیل نے اندرونی کہانی بتادی
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے، امن واستحاکم کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اقوام متحدہ پاکستان مسئلہ کشمیر من مشن وزارتی تیاری 2025 کانفرنس نائب وزیراعظم