Jang News:
2025-02-13@13:17:34 GMT

بلوچ طلبہ و طالبات کیلئے اسکوٹیز اسکیم متعارف

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

بلوچ طلبہ و طالبات کیلئے اسکوٹیز اسکیم متعارف

میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹیز اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

 وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز  بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں اسکیم کو قابلِ عمل بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

بلوچستان اسمبلی، ن لیگ 18 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت

کراچی بلوچستان اسمبلی کے 65اراکین کے ایوان میں دو.

..

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء کے لیے الیکٹرانک بائیکس اور طالبات کے لیے اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔ 

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم کو آسان شرائط پر عام آدمی کے لیے بھی کھولا جائے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ترقی کیلئے بیٹیوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا: مریم نواز شریف

راؤ دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے،ترقی کےلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔

 سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 11ہزار کی حد بحال ،ڈالر بھی سستا 

 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،ہونہار سکالرشپ پروگرام سے ہزاروں طالبات کو بالخصوص سائنسی شعبوں میں مکمل ٹیوشن فیس دی جا رہی ہے،اب پنجاب میں کسی بیٹی کا خواب وسائل کی کمی کے باعث ادھورا نہیں رہے گا-

 لیپ ٹاپ سکیم کا مقصدِ طالبات کی جدید علوم اورٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہے،لیپ ٹاپ سکیم سے ہماری بیٹیاں اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھار سکیں گی،ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز سے خواتین عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع

 عوام بالخصوص طالبات کے لئے لاہور میں مفت وائی فائی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے،پاکستان کی ترقی خواتین کی ترقی سے منسلک ہے،اپنی بیٹیوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جو سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں عالمی معیار کے مطابق آگے بڑھنے میں مدد دے۔
 

متعلقہ مضامین

  • طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ
  • اسکیم کے تحت طلبہ و طالبات کو الیکٹرانک بائیکس اور پنک اسکوٹیز ملیں گی
  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات
  • بلوچستان بحالی منصوبہ صوبے کو دیا جائے، سرفراز بگٹی
  • ورلڈ بینک کے منصوبوں پر بلوچستان کے تحفظات دور کریں گے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی یقین دہانی
  • بلو چستان کی مخدوش سیکورٹی صورتحال، کیا ان کیمرہ بریفنگ میں کوئی اہم فیصلہ کیا گیا ؟
  • ٹیکس کلچر کونچلی سطح پر متعارف کرانے کیلئے عوام میں آگاہی مہم شروع
  • اسرائیل ٖغزہ میں اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا، لیاقت بلوچ
  • ترقی کیلئے بیٹیوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا: مریم نواز شریف