امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ تحفظ پسندانہ اقدام ہے، چین
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ تحفظ پسندانہ اقدام ہے، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ () چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے نشاندہی کی کہ امریکی حکومت نے اسٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات کی ایڈجسٹمنٹ، عالمی تجارتی شراکت داروں پر 232 اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کی بحالی اور ایلومینیم کی مصنوعات پر درآمدی محصولات میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے، جو کہ ایک مثالی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ اقدام ہے۔
متعدد ممالک نے اس حوالے سے واضح طور پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور یہاں تک کہ امریکہ میں بھی اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور ایلومینیم کی
پڑھیں:
چین نے امریکی مصنوعات پر 15فیصد تک ٹیرف نافذ کر دیا
بیجنگ (صباح نیوز) چین نے امریکی مصنوعات پر 10 سے 15 فیصد ٹیرف کا اطلاق کردیا ہے۔ چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عاید کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد امریکا میں چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس پیر سے لاگو ہوگیا ہے۔ چینی وزارت تجارت نے کہا تھا کہ امریکی خام تیل اور زرعی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عاید کیا گیا ہے، امریکی کوئلے اور ایل این جی پر 15 فیصد ٹیکس عاید ہوگا جبکہ امریکی مصنوعات پر چین کا ٹیکس لاگو ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے ٹیکس کے معاملے پر امریکا سے بات چیت کی کوئی کوشش نہیں کی، کینیڈا اور میکسیکو نے تجارتی ٹیکس 30 دن کیلیے مؤخر کروا لیا تھا۔ چین نے امریکی خام تیل، زرعی مشینری اور بڑے انجن والی گاڑیوں پربھی 10 فیصد ٹیرف لگایا ہے۔