صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارن سروس میں اصلاحات کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارن سروس میں اصلاحات کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے ایگزیکٹو آرڈر میں وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی اصلاحات لائیں جس سے فارن پالیسی کے ایجنڈے کا موثر انداز میں نفاذ ہو سکے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ حکم نامہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تبدیلیاں کر رہیں کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی ان کے ”امریکہ فرسٹ“ ایجنڈے کے مطابق ہو.
(جاری ہے)
صدارتی حکم نامے کے مطابق وزیرخارجہ قانون کے مطابق فارن سروس اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق انتظامیہ میں اصلاحات کریں گے تاکہ صدر کے فارن پالیسی ایجنڈے پر فرض شناسی اور موثر انداز میں عمل ہو صدارتی حکم نامے کے مطابق امریکی صدر کے ایجنڈے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افراد عہدوں سے فارغ بھی ہو سکتے ہیں. ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق وزیر خارجہ پالیسی کے موثر نفاذ کے لیے محبِ وطن افراد کی ایک غیر معمولی تعداد کو برقرار رکھنا چاہیے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق وزیر خارجہ فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں جاری پروگرامات کی اصلاح کر سکتے ہیں جب کہ فارن افیئر سے متعلق مینوئل میں ترمیم یا تبدیلی کا بھی انہیں اختیار حاصل ہوگا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ کی غیر ملکی امداد منجمد کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ اس کو ”امریکہ فرسٹ“کی پالیسی کے تابع کیا جا سکے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایگزیکٹو آرڈر فارن سروس کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کے نئے سکے بنانے اور جاری کرنے سے روک دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کے نئے سکے بنانے اور جاری کرنے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (شاہ خالد )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کے نئے سکے بنانے اور جاری کرنے سے روک دیا، پرانے سکے مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر کا اعلان اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر کیا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں کہا ہے کہ بہت طویل عرصے سے امریکا ایک سینٹ کے ایسے سکے بنا رہا ہے جن کی قیمت 2 سینٹ سے زیادہ ہے۔
یہ بہت فضول ہے،میں نے اپنے سیکرٹری آف یو ایس ٹریژری کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سکوں کی پیداوار بند کر دیں۔ آئیے اپنے عظیم قوم کے بجٹ سے پیسے بچائیں ، چاہے وہ ایک پیسہ ہی کیوں نہ ہو۔رپورٹ کے مطابق پینی یا سینٹ کے سکہ کی پیداوار پر زیادہ لاگت گزشتہ ماہ ایلون مسک کے حکومتی کارکردگی کے محکمے DOGE کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کیے جانے کے بعد اسے ختم کرنے کی تحریک چل رہی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق 2023 میں امریکی ٹکسال کا کہنا تھا کہ اس کی جانب سے 4 اعشاریہ1بلین مالیت کے ایک سینٹ کے سکے اس وقت امریکا بھر میں گردش میں ہیں ۔
مالی سال 2024 میں، امریکی ٹکسال نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ امریکی پینی کی پیداوار اور تقسیم پر تقریبا 3 اعشاریہ7سینٹ خرچ ہوتے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ جس کی وجہ زنک اور تانبے سمیت دھاتوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔2013میں، بروکنگ انسٹی ٹیوشن کی ویب سائٹ پر مطالبہ کیا گیا کہ امریکا میں نہ صرف ایک سینٹ کا سکہ بلکہ نکل جو سب سے کم قیمت کا سکہ ہے کی پیداوار کو بھی روک دیا جائے۔