افریقی کرکٹرز سے تکرار؛ پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کیخلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پاکستان کے 3 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں دوران فیلڈنگ اور بالنگ پاکستانی کھلاڑیوں نے دو مختلف واقعات میں جنوبی افریقی بیٹرز سے الجھنے کی کوشش کی تھی، جس انہیں جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔
مزید پڑھیں: کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ اننگز کے 28ویں اوور میں شاہین جان بوجھ کر بلے باز میتھیو بریٹزکے کے راستے میں آ گئے تھے اور انہیں رن سے روکنے کی کوشش کی تھی۔
مزید پڑھیں: فلاپ بالنگ لائن؛ پاکستان نے آخری 10 اوورز میں کتنے رنز لٹائے؟
سعود اور متبادل فیلڈر کامران پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ انہوں نے جنوبی افریقی اننگز کے 29ویں اوور میں رن آؤٹ ہونے کے بعد بلے باز ٹیمبا باوما کے قریب جشن منایا تھا، جس پر انہیں سزا سنائی گئی ہے۔
تینوں کھلاڑیوں نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران
آن فیلڈ امپائر آصف یعقوب اور مائیکل گف، تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور چوتھے امپائر فیصل آفریدی نے تینوں کرکٹرز پر الزامات لگائے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی پی ایل میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز آپس میں ہی الجھ پڑے
آئی پی ایل میچ کے دوران آسٹریلین پلیئرز آپس میں الجھ پڑے۔
سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے میچ میں ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس کے درمیان جھگڑا ہوگیا، ان کے درمیان ہونیوالی بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل رہی۔
میچ کے دوران اس معاملے میں شدت اس وقت دیکھی گئی جب کنگز الیون کی اننگز کے نویں اوور میں ٹریوس ہیڈ کی اپنے ملکی ساتھیوں سے لفظی جھڑپ شروع ہوگئی۔
میکسویل کی جانب سے تھرو کی گئی بال پر ہیڈ ناخوش تھے، اوور کے اختتام پر دونوں کے درمیان تکرار شدید ہوگئی جس پر قریب کھڑے اسٹونس بھی اس میں ملوث ہوگئے۔