وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے رجب طیب اردوان کا دورۂ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا۔

ترکیہ پاکستان کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

اس سے قبل ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مہمان صدر کو خوش آمدید کہا۔

صدر اردوان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ایئر فورس نے فلائی پاسٹ کر کے مہمان ان کو سلامی دی جبکہ دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔

وزیرِ اعظم نے ترک صدر سے اپنی کابینہ کا تعارف کرایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ترک صدر سے مصافحہ کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رجب طیب اردوان

پڑھیں:

پاکستان اور ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان نے آج مختلف شعبوں میں معاہدے کیے، دونوں ملکوں کے درمیان 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کیلئے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان ترکیہ بزنس فورم کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کے صدر کے دورہ پاکستان میں برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی، رجب طیب اردوان مسلم امہ کی آواز ہیں، ان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی، آج کا ترکیہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے تبدیل ہوچکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کیلئے سہولتیں دی جائیں گی، ترک صدر نے ہمیشہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • رجب طیب اردوان کا پاکستان دورہ، دو روزہ دورے میں اہم تجارتی اور سیاسی معاہدے متوقع
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات
  • شہباز شریف کا ایج آف گورنمنٹ نمائش کا دورہ
  • وزیر اعظم دو روزہ دورہِ متحدہ عرب امارات مکمل کرکے پاکستان روانہ 
  • ترک صدررجب طیب اردوان (کل) پاکستان پہنچیں گے
  • اسلام آباد: ترکیہ کے صدر طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے
  • ترکیہ کے صدر طیب اردوان کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • ایم ڈی آئی ایم ایف اور وزیر اعظم شہباز شریف آج دبئی میں ملاقات کریں گے