قندھار میں خودکش دھماکا، ایک شخص جاں بحق تین زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
افغانستان(نیوز ڈیسک)افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندھار میں خودکش دھماکہ ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق ایک دھماکہ قندھار کے شہر کابل میں منگل کو ہوا، جس میں پانچ افراد جاں بحق اور سات زخؐی ہوئے تھے۔اور آج منسٹری آف اربن ڈیولپمنٹ کے قریب ایک خودکش دھماکہ ہوا جس میں ایک جاں بحق اور تین زخمی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔عبدالمتین قانی کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال دستیاب نہیں۔
مریم نواز کا تین مرلہ کے پلاٹ مفت دینے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار جاں بحق، 16 زخمی
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکا مستونگ کے دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب اس وقت ہوا جب بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق
لیویز حکام کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں