ریاض میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کا نیٹ ورکنگ ڈنر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2025ء)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے اعزاز میں مجلس پاکستان کی جانب سے ایک نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی تقریب میں پاکستان کی مختلف آئی ٹی کمپنیاں اور سٹارٹ اپس کے مالکان، سعودی عرب میں موجود پاکستانی کاروباری شخصیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔
عشائیہ کا مقصد پاکستانی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان کے درمیان تعلقات استوار کرنا، تجربات کا تبادلہ کرنا اور نئے تجارتی مواقع کی تلاش تھا۔ شرکاء نے سعودی عرب میں آئی ٹی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے آپس میں رابطے قائم کیے اور ممکنہ شراکت داریوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس پاکستان کے سرپرست سید ثاقب زبیر، صدر مجلس پاکستان رانا عبد الرؤف، نائب صدر رانا سرفراز، صدر یوتھ فورم محمد ابراہیم جٹ، پاکستان بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری ظفر جاوید اور پروفیسر رفیق چوہدری نے بھی شرکت کی اور سعودی عرب میں پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی ترقی کے امکانات پر گفتگو کی۔(جاری ہے)
نیٹ ورکنگ ڈنر کے دوران پاکستانی انٹرپرینیورز نے سعودی عرب میں اپنی کمپنیوں کی توسیع اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی تقریبات عالمی سطح پر پاکستانی کمپنیوں کی پہچان اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔ کامیاب بزنس ماڈلز اور آئی ٹی فیلڈ میں اہم کام کرنے والوں کو شیلڈز پیش کی گئیں تقریب کے دوران کامیاب بزنس ماڈلز کے حامل افراد اور آئی ٹی کے شعبے میں اہم کام کرنے والوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ یہ اعزاز ان کی شاندار کامیابیوں اور پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی ترقی میں ان کے کردار کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ ایوارڈز حاصل کرنے والوں نے اپنی محنت اور اختراعات کو سراہا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ منتظمین اور شرکاء نے سعودی گورنمنٹ بالخصوص ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور سفارت خانہ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا عشائیے کے اختتام پر شرکاء نے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور مستقبل میں کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایک خوشگوار ماحول میں شرکاء نے ایک دوسرے کو کاروباری کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات دیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی ٹیک انڈسٹری میں پاکستان شرکاء نے آئی ٹی کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی پروڈکٹس کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں استحکام آ رہا ہے۔
وہ لاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ نے کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہمارا اصل مقصد عوام آدمی کو ریلیف پہنچانا ہے۔ ہم عوام کے خدمت گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی پروڈکٹس کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ چیمبرز کے جائزہ مسائل کو مانا جائے گا۔
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں