مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اتوار تک بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
hajj 2022 pilgrims reached makkah
سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات سے پیر تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مقامی موسمیاتی ادارے نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمرات سے اتوار تک ہلکی سے تیز بارشوں کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعرات سے پیر تک الباحہ ریجن کے کچھ علاقے بھی بارش کی زد میں آئیں گے، جب کہ سعودی عرب کے نجران، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حائل، الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
موسم کے حوالے سے ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں شدید گرمی کا سامنا ہے۔
مکہ مکرمہ میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مدینہ منورہ میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مکہ مکرمہ
پڑھیں:
دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کے “چیمپئینز ٹرافی” جیتنے کی پیشگوئی کردی
دنیا کی مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسن کارٹون میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دی سمپسن کارٹون کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اینی میٹڈ سیریز نے رواں برس گرین شرٹس کی چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کی ہے۔
تاہم یہ تصاویر اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ دی سمپسن کارٹون کی متعدد بار پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، کملا ہیرس کی جیت اور لاس ایجلنس میں لگنے والی آگ کے واقعات شامل ہیں تاہم کچھ لوگ انہیں محض اتفاق بھی لیتے ہیں جبکہ متعدد پیشگوئیوں کو درست بھی سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی بھی پاکستان کے سپرد ہے اور قومی ٹیم کو ایونٹ میں بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیساتھ ٹاپ فور میں شامل کیا جارہا ہے۔
ادھر آسٹریلوی ٹیم پہلی بار ٹاپ فور کیلئے فیورٹ نہیں ہے کیونکہ انہیں میگا ایونٹ سے 4 سرکردہ کھلاڑی فٹنس مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔