لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کے زیراہتمام ’’حیا واک‘‘ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سابق ممبر پنجاب اسمبلی سمیعہ راحیل قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں حیا کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے، مغرب مسلم خواتین کی گمراہی کے نت نئے طریقے نکال رہا ہے، کبھی ویلنٹائن ڈے کے نام سے گمراہ کرتا ہے تو کبھی مخلوط محافل میں عورت کو اہمیت دے کر اسے راغب کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کی تاریخی جامعہ پنجاب میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے حیا واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کی قیادت سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیعہ راحیل قاضی نے کی۔ حیا واک میں نوجوان نسل میں حیا اور اسلامی اقدار کے فروغ کا پیغام دیا گیا۔ اسلامی جمیعت طلبہ کے زیراہتمام حیا واک کے شرکاء سے احسن فرید، صہیب عامر فخری سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔ جنرل سیکرٹری اسلامی جمیعت طلبہ جامعہ پنجاب کا کہنا تھا کہ حیا ہماری پہچان ہے، اسلام نے عورت کو عزت دی ہے، جبکہ نام نہاد مغربی قوتیں عورت کو سر بازار لا کر اسے ’’شو پیس‘‘ بنا دیا ہے۔ آج اسلام دشمن قوتوں کا پہلا نشانہ تعلیمی ادارے ہیں، جہاں بے حیاتی کو فروغ دے کر ہماری بچیوں کو گمراہ کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، مگر اسلامی جعمیت اس اسلام دشمن قوتوں کے سامنے ایک مضبوط ڈھال ہے۔
سابق ممبر پنجاب اسمبلی سمیعہ راحیل قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں حیا کی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے، مغرب مسلم خواتین کی گمراہی کے نت نئے طریقے نکال رہا ہے، کبھی ویلنٹائن ڈے کے نام سے گمراہ کرتا ہے تو کبھی مخلوط محافل میں عورت کو اہمیت دے کر اسے راغب کرتا ہے۔ سمیعہ راحیل قاضی نے مزید کہا کہ اسلامی جمیعت طلبہ کے نوجوانوں کی وجہ سے جامعہ کی طالبات محفوظ ہیں، طالبات کو تحفظ کی فراہمی کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔ احسن فرید نے کہا کہ نوجوان نسل کو مغربی یلغار سے بچانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، حیا واک میں شریک طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا، واک کے شرکاء نے اسلامی روایات کے تحفظ کا عزم کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سمیعہ راحیل قاضی نے کرتا ہے عورت کو حیا واک کہا کہ
پڑھیں:
ملتان، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے آئی ایس او کے زیراہتمام تقریب
تقریب میں حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا احسان رضی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سلیم عباس صدیقی، سابق ڈویژنل نائب صدر آئی ایس او ملتان عابد نواز، ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ ملتان ارتضی حیدر سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن کے زیراہتمام ریجنل سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاوس میں انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب اور فکری نشست کا اہتمام کیا گیا، جس سے حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا احسان رضی نے شرکاء سے گفتگو کی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سلیم عباس صدیقی، سابق ڈویژنل نائب صدر آئی ایس او ملتان عابد نواز، ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ ملتان ارتضی حیدر سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پروگرام کے آخر میں سالگرہ انقلاب اسلامی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔