کراچی: میگا سینٹر ناظم آباد پاسپورٹ آفس کا افتتاح، 24 گھنٹے کام کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا ہے۔ نئے پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو 24 گھنٹے، 3 شفٹوں میں خدمات فراہم کی جائیں گی، جس سے وہ کسی بھی وقت اپنا پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
افتتاحی تقریب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔
مزید پڑھیں: پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس کو سیاہی کا بحران درپیش، پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا خدشہ
شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں نے کہا کہ یہ زبردست سہولت ہے اور اس سے عوام کو بہت آسانیاں حاصل ہوں گی۔
محسن نقوی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بائیو میٹرک کرانے کے لیے آنے والی خواتین کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ان کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ بزرگ خواتین نے فوری احکامات جاری کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا، جس پر محسن نقوی نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: پاسپورٹ آفس: ایجنٹ مافیا غائب، لمبی قطاریں نہ غیر ضروری انتظار کی زحمت مگر کیسے؟
نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاسپورٹ آفس محسن نقوی میگا سینٹر ناظم آباد نادرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاسپورٹ ا فس محسن نقوی میگا سینٹر ناظم آباد محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس وزیر داخلہ کے لیے
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی حلیم کھاتے ہی گورنر سندھ کے گرویدہ ہوگئے
محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاؤس کراچی آمد پر انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ حلیم پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حلیم کھاتے ہی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہت سے کھانے کھائے ہیں، لیکن اس قدر مزیدار حلیم آج پہلی بار کھانے کو ملا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کے حلیم پیش کرنے کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلیم کے ذائقے نے آپ کی محبت کی ترجمانی کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حلیم سے تواضع کرنا ایک قدیم روایت ہے۔