مولانا صاحب چن چن کر بدلے لے رہے ہیں، فیصل کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں بلائی۔ جو پارٹی ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے آئی تھی پہلی فرصت میں 20 ہزار لوگوں کو نکال رہی ہے۔سرکاری ملازمین کو بتانا چاہتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
زرعی انکم ٹیکس بل پر دستخط ‘ فضل الرحمن پر تنقید کرنیوالے ہی انکے غلام : کنڈی
پشاور‘میانوالی (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے زرعی انکم ٹیکس پر دستخط کر دئیے تاہم انہوں نے بل میں شامل مختلف دفعات پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ زرعی انکم ٹیکس بل کاشت کاروں کے ساتھ زیادتی ہے جسے قبول نہیں کیا جا سکتا، صوبے بھر کے زمیندار اور کاشتکار اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ میانوالی‘گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے پریس کلب میانوالی کے ہال میں نئے عہدیداران صدر اختر مجاز، سنیئر وائس چیرمین یوسف چغتائی، سیکرٹری عطاء اللہ شاہ،اقبال، ملک ندیم چوہدری، حمید لاشاری سے حلف بھی لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا۔ کل پی ٹی آئی والے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرنے والے آج ان کے غلام بنے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے روزگار اور مکانات کا وعدہ کیا تھا مگر خود ہی وعدے سے مکر گئی کے پی میں نوکریاں ہی کم کر کے عوام کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا۔ ڈی آئی خان گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے قبائل کی بے چینی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور انضمام کے بعد قبائل کے نام پر وفاق سے ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے۔ کنڈی ماڈل فارم ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی عمائدین کے وفود سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق سے صوبے کو قبائل کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے دی گئی فنڈنگ صوبائی حکومت نے قبائل کی مشکلات کے خاتمہ کے بجائے اپنے مفادات کے حصول پر خرچ کیا۔