ممی پاپا مجھے معاف کردیں؛ 11 ویں جماعت کی طالبہ کی فیل ہونے پر خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بھارت میں ایک طالبہ نے انجینیئرنگ یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبہ ادیتی مشرا کی لاش اس کے ہاستل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ جہاں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مقیم تھی۔
کمرے سے ملنے والی ایک تحریر میں طالبہ نے لکھا تھا کہ ممی پاپا، پلیز مجھے معاف کریدں، میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ یہ ہمرے رشتے کا اختتام ہے۔ آپ دونوں رونا نہیں۔ آپ نے مجھے بہت پیار دیا لیکن میں آپ کے خوابوں کو پورا نہ کرپائی۔
خیال رہے کہ ادیتی مشرا دو سال سے گورھ پور کے ٹیوشن سینٹر میں انجیینیئرنگ میں داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کر رہی تھی اور قریبی ہاسٹل میں مقیم تھی۔
ادیتی مشرا کے ساتھ کمرے میں ایک اور طالبہ بھی رہتی تھی جو کسی کام سے باہر گئی ہوئی تھی اور واپسی پر دروازہ بجاتی رہی۔
بعد ازاں دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو طالبہ کو پنکھے سے لٹکے ہوئے پایا۔
طالبہ کی خودکشی کی خبر جب والدین تک پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عظیم بلے باز حنیف محمد بعد از مرگ پی سی بی ہال آف فیم میں شامل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد کو بعد از مرگ پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے حنیف محمد کی خدمات کے اعتراف میں ان کے صاحب زادے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کو ایک کیپ اور خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ شیلڈ پیش کی۔
چیئرمین پی سی بی نے حنیف محمد کی کرکٹ میں خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔شعیب محمد نے اپنے والد کا نام ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔
81 برس کی عمر میں انتقال کر جانے والے حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12 سینچریز اور 15 ففٹیز کی مدد سے 3915 رنز اسکور کیے۔ کرکٹ میں لٹل ماسٹر کے نام سے پکارے جانے والے حنیف محمد نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سینچری بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
محمد برادران میں شامل حنیف محمد کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور 337 رنز تھا جبکہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔