کوئٹہ:

بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق صحبت پورمیں کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نصیر آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ یہ کارروائی گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر کشمور روڈ نوزبند کے علاقے میں کی گئی۔

کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بیٹریاں برآمد کی گئیں۔

دہشت گردی کے منصوبے کی بروقت خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا۔ بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

بلوچستان میں بڑی کارروائی، 90 کروڑ سے زائد مالیت کی چرس برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈزکی اوتھل(بلوچستان) میں ایک بڑی کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔

انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر اوتھل  (بلوچستان) کے علاقے گڈانی میں کی گئی کارروائی کے دوران  ایک عمارت میں چھپائی گئی 200 کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی، اس حوالے سے خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون ملک اسمگل  ہونا تھی۔ 

پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3.3 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بنتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے آفیسرز اور جوانوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام  کرتے ہو ہے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • ترک صدر کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف
  • عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط،انتخابی دھاندلی اور دہشت گردی وجوہات پر بات کی
  • بلوچستان میں بڑی کارروائی، 90 کروڑ سے زائد مالیت کی چرس برآمد
  • ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ’سنگین جرم: فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوششیں ناکام ہونگی، شامی صدر
  • ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ’سنگین جرم‘ ہے جو ناکام ہوگا، احمد الشارع
  • دہشت گردی پر پاکستان کا مؤقف توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی، دفترخارجہ
  • چین کا ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ
  • فلسطین میں دہشت گردی کے جدِ امجد (قسط دوم)
  • سنگاپور : کراسٹ چرچ  طرز پر مسلمانوں پر حملے کا منصوبہ ناکام، ملزم گرفتار