UrduPoint:
2025-04-15@11:10:50 GMT

شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، محسن نقوی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء)اب کراچی کے نارتھ ناظم آباد میں واقع نادرا میگا سینٹر میں بھی پاسپورٹ بنے گا،وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں24/7 کام کرے گا، شہری 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر میں شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسیس کے بارے میں پوچھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کائونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24 گھنٹے کام کرے گا۔ شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لئے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بائیو میٹرک کرانے کے لئے خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو حل کیلئے ہدایات دیں۔بزرگ خواتین نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں 24 گھنٹے کام کرے گا، شہری 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوا سکیں گے، آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔اس دوران وفاقی وزیر محسن نقوی کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی اور اعلی حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس وزیر داخلہ

پڑھیں:

وزیرِاعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد

وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں سکھ برادری سے اظہارِ تہنیت کیا ہے۔

بیساکھی میلہ: 3 ہزار بھارتی سکھ یاتری کل پاکستان پہنچیں گے

بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری کل 10 اپریل بروز جمعرات پاکستان پہنچیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ کسانوں کے لیے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ یہ دن ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے۔

انہوں نے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ  آئیے! ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لیے مل کر ساتھ آگے بڑھیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی اراکین کانگریس کا وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری وگوردوارہ صاحب کا دورہ، زیرو پوائنٹ پر گفتگو
  • بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سفر پر دوبارہ پابندی لگا دی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا امریکی  وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ
  • امریکی کانگریس مینز کے وفد اور وزیر داخلہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوار پر مبارکباد
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد
  • محسن نقوی سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، دنیا پاکستان کیساتھ تعاون کرے: محسن نقوی
  • پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار ہے، عالمی برادری بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی