سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین پاکستان کی جیت پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور خاص طور پر کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی بیٹنگ کے خوب چرچے ہیں  جنہوں نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ اور شائقین انہیں داد بھی دے رہے ہیں۔

عروج جاوید پاکستان کی جیت پر خوشگوار حیت سے لکھتی ہیں کہ ’یہ اپنی ہی ٹیم ہے نا‘۔

Ye apni hi team hai na?#PAKvsSA #SAvPAK #PakistanCricket pic.

twitter.com/IwXmdXXF9p

— Urooj Jawed???????? (@uroojjawed12) February 12, 2025

محمد سمیع نامی صارف نے محمد رضوان کی بہترین کارکردگی پر لکھا کہ وہی سٹائل، وہی جذبہ، وہی چھکا مار کر سنچری کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میکسویل اپنی فارم میں واپس آگئے ہیں، واضح رہے کہ محمد رضوان نے 128 گیندوں کا سامنا کیا اور 122 رنز بنائے۔

Wohi style, wohi cramps, wohi passion, wohi six mar kar century karna – Pakistani Maxwell is back in his form ????❤️????#PAKvSA #PakistanCricket
pic.twitter.com/Ygd6u9ruI3

— MUHAMMAD SAMI (@mrsalaar96) February 12, 2025

اسپورٹس کمنٹیٹرعاطف نواز کہتے ہیں کہ رضوان اور سلمان نے بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ کارکردگی ہے جس کی اشد ضرورت تھی۔

Pakistan's highest ever run chase in ODI cricket. And it comes courtesy of these two men. It's a statement performance. A reminder of the capability of this team. And I daresay, it was desperately needed… pic.twitter.com/KpG2a5w0wK

— Aatif Nawaz (@AatifNawaz) February 12, 2025

فیلڈنگ کے دوران میتھیو بریٹزکی کا سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ شاندار تھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں سلمان آغا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا گیا کہ یہ اب تک 2025 کا بہترین کیچ تھا۔

The catch of 2025 so far?! ????????

Salman Ali Agha with a jaw-dropping one-handed grab! ????#3Nations1Trophy | #PAKvSA pic.twitter.com/Zp2oSOesBS

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 12, 2025

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ 20 سالوں میں پہلی بار پہلے 10 اوورز میں  90 سے زیادہ رنز بنائے، جنوبی افریقہ کے خلاف پاور پلے کے دوران پاکستان 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 91 رنز بنانے میں کامیاب رہا، آخری بار  پاکستان نے یہ کارنامہ 2005 میں کانپور میں بھارت کے خلاف سرانجام دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان میں صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیر کا سامنا ہے، واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو رہا ہے۔ 

واٹس ایپ گروپ میں پیغامات، تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے میں مشکلات آرہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چاہت فتح علی خان کی بولنگ اور بیٹنگ کی دلچسپ ویڈ یووائرل
  • آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے بعد دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور ایران کی مشترکہ کارروائی کا عندیہ
  •   امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے، طے شدہ الانس اور مراعات بھی ملتی رہیں گی،امریکہ کی وضاحت
  • پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
  • پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات
  • واٹس ایپ سروس میں تعطل، صارفین دنیا بھر میں مشکلات کا شکار
  • کرک میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن بد نظمی کا شکار، کارکنوں کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج
  • عاطف اسلم کی فیملی کے ساتھ ریل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
  • مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ
  • “آپکی کپتانی میں کافی سیکھ لیا” کیا ملتان سلطانز جیت کی طرف جائیگی؟