دنیا کی مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسن کارٹون میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دی سمپسن کارٹون کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اینی میٹڈ سیریز نے رواں برس گرین شرٹس کی چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تاہم یہ تصاویر اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دی سمپسن کارٹون کی متعدد بار پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، کملا ہیرس کی جیت اور لاس ایجلنس میں لگنے والی آگ کے واقعات شامل ہیں تاہم کچھ لوگ انہیں محض اتفاق بھی لیتے ہیں جبکہ متعدد پیشگوئیوں کو درست بھی سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی بھی پاکستان کے سپرد ہے اور قومی ٹیم کو ایونٹ میں بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیساتھ ٹاپ فور میں شامل کیا جارہا ہے۔

ادھر آسٹریلوی ٹیم پہلی بار ٹاپ فور کیلئے فیورٹ نہیں ہے کیونکہ انہیں میگا ایونٹ سے 4 سرکردہ کھلاڑی فٹنس مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دی سمپسن کارٹون چیمپئینز ٹرافی

پڑھیں:

فلپائن کا “ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام کی تنصیب  کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ

فلپائن کا “ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام کی تنصیب  کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز

 بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ فلپائن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی امریکی تنصیب کے معاملے پر، چین نے بارہا اس کے سنگین نقصان کی وضاحت  کرتے ہوئے سخت مخالفت کی ہے.

فلپائن میں امریکہ کی جانب سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب نے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور دیگر ممالک کے جائز سلامتی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ فلپائن نے “ٹائفون” کی تنصیب  کے لئے امریکی فریق کے ساتھ تعاون کیا، اپنی سلامتی اور قومی دفاع کو دوسروں کے حوالے کیا، اور یہاں تک کہ خطے میں جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی اور اسلحے کی دوڑ کے خطرات کو بھی متعارف کرایا۔ یہ  ایک ایسا اقدام ہے جو دوسروں اور خود کو نقصان پہنچاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • متعدد ایشیائی ممالک کے دوستوں کی چین کے “آئس سٹی” ہاربن میں ایک ساتھ چینی نئے سال کے جشن میں شرکت
  • چیمپئینز ٹرافی؛ کیون پیٹرسن نے ٹاپ 4 سے دو بڑی ٹیموں کو نکال دیا
  • دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کردی
  • پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے بعد کونسے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا؟
  • فلپائن کا “ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام کی تنصیب  کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ
  • چائنا میڈیا گروپ کا “2025 لالٹین فیسٹیول گالا” کے پروگراموں کی فہرست کا اجراء
  • چیمپئینز ٹرافی؛ افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • پہلے صائم اب حارث! چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کا مستقبل کیا؟
  • دراز ایپ پر پاکستانی صارفین کے لیے نئی سستی “چوائس کٹیگری” متعارف