پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کل میرے سامنے بانئ ہاکستان تخریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی بات نہیں کی۔

پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ جیلوں میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، قانون کی بالادستی کے لیے ہم سب نے ایک ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت  کی پی ٹی آئی کے لیے خدمات ہیں، شیر افضل کے لیے عمران خان سے بات کریں گے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت کی سیاست ختم ہو گئی ہے، وفاق نے کوہاٹ کے فنڈز روکے ہوئے ہی، جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا جارہا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، بانی پی ٹی آئی نے قانون کی بالادستی کی بات کی۔ 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہریار آفریدی پی ٹی آئی شیر افضل کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ میں پارٹی قیادت تبدیل کرنے کی ہدایت دے دی۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور جنیداکبرکو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلایا جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ حکام کی جانب سے کی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں  جس کے بعد کراچی میں عالمگیرخان کوپارٹی کی اہم ذمہ داری سونپے جانےکا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

ہمیں اپنا قانون دیکھناہے، برطانیہ کانہیں، آپ وقت ضائع کر رہے ہیں، جسٹس امین کا سلمان اکرم سے مکالمہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • میرے سامنے عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی: شہریار آفریدی
  • میرے سامنے عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی: شہریار آفریدی
  • عمران خان کا شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ 
  • شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر
  •  بیرسٹر گوہر علی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے سے لاعلم نکلے
  • شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ,بانی پی ٹی آئی کی ہدایات جاری۔
  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کردیں
  • عمران خان کا شیرافضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کا فیصلہ
  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا