فلاپ بالنگ لائن؛ پاکستان نے آخری 10 اوورز میں کتنے رنز لٹائے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستانی بالنگ لائن نے ہوم گراؤنڈ کے سامنے بھی فلاپ بالنگ شو کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کے انبار لگوادیے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان بالرز کی جنوبی افریقی بیٹرز نے خوب پٹائی کی اور 350 رنز بنائے۔
پاکستان کے پیس لیڈر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے اپنے 20 اوورز میں مجموعی طور پر 134 رنز لٹائے اور محض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ واحد اسپنر ابرار احمد نے 10 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 63 رنز دیے۔
پارٹ ٹائم اسپنرز آغا سلمان اور خوشدل شاہ نے 12 اوورز میں 6 رن کی اکانومی سے 72 رنز دیے۔
پاکستان کیلئے سب سے مہنگے بالر محمد حسنین رہے جنہوں نے 8 اوورز میں 9 کی اوسط سے 72 رنز لٹائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے۔
قومی ٹیم کے بالرز نے آخری 10 اوورز میں 110 رنز دیے اور محض ایک وکٹ لے سکے۔
دوسری جانب ناقص بالنگ کارکردگی پر شائقین کرکٹ نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پاکستانی بالنگ لائن کمزور نظر آرہی ہے جبکہ ہمارے مقابلے بھارت کی بالنگ کافی مضبوط ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اوورز میں
پڑھیں:
2025 کے پہلے تین ماہ؛ کتنے پاکستانیوں نے بیرون ممالک میں روزگار ڈھونڈ لیا
ویب ڈیسک : بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
بیورو آف امیگریشن کے مطابق رواں سال پہلے 3 ماہ میں ایک لاکھ72ہزار 144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے اور سب سےزیادہ 99 ہزار 139پاکستانی مزدوربیرون ملک گئے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک گئے۔
رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، اس کے علاوہ ایک ہزار 479 انجینئرز، 390 نرسز ،3474 ٹیکنیشن اور1058ویلڈرز بھی بیرون ملک گئے۔بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے بیرون ممالک کا رخ کیا۔ سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے جب کہ 6 ہزار 891 افراد یو اے ای، 8 ہزار 331 عمان، 12ہزار 989 قطر، 939 بحرین،775 ملائیشیا، 592 چین، 350 آذربائیجان،264 جرمنی اور 815 پاکستانی یونان گئے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
رپورٹ کے مطابق 108 پاکستانی جاپان، 109 اٹلی، 870 ترکیہ، ایک ہزار454 برطانیہ اور 257 پاکستانی امریکا گئے۔