چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بنچ ٹو اب بنچ ون میں کیسز کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی، ذرائع کے مطابق 6 مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریبِ حلف برداری آج ہونی تھی جو اب کل ہو گی۔

حلف برداری کی تقریب ججز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی، وزارتِ قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی سربراہی میں جسٹس یحیی چیف جسٹس

پڑھیں:

عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے موصول خط میں انہوں نے ازخود اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کو اقدام کرنے کی درخواست کی تھی۔

سپریم کورٹ میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف جسٹس نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے، کمیٹی اس خط کو دیکھے اور سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کا ایجنڈا تیار کیا جاچکا ہے، جلد وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو بھیج دیا جائے گا تاکہ وہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کے ایجنڈے پر اپنی سفارشات شامل کرانا چاہیں تو ممکن ہوسکے۔

چیف جسٹس یحییٰ ججوں کی جانب سے خطوط کا لکھا جانا پرانی عادتیں ہیں آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائیں گی، کونسلنگ شروع ہو گئی ہے آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف ایجنڈا جکسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل پالیسی چیف جسٹس سپریم کورٹ عمران خان

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ:نئے ججز کی تقریب حلف برداری منسوخ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ
  • چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ
  • عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوا دیا، یحییٰ آفریدی
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے اہم بیان آگیا
  • آئی ایم ایف وفد کی یحییٰ آفریدی سے ملاقات، عدالتی نظام و اصلاحات پر مشن کو بریفنگ
  • عمران خان کا خط ججز آئینی کمیٹی کو بھجوا دیا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • آئی ایم ایف وفد سے کیا گفتگو ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتادیا
  • عمران خان کا خط آئینی بینچ کمیٹی کو بھیج دیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی