کراچی: نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں اب 24 گھنٹے پاسپورٹ بھی بنے گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اب کراچی کے نارتھ ناظم آباد میں واقع نادرا میگا سینٹر میں بھی پاسپورٹ بنے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔
یہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں24/7 کام کرے گا۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔
وزیرِ داخلہ نے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔
اس دوران شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیرِ داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لیے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بی آئی ایس پی کے تحت بائیو میٹرک کرانے والی خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو حل کے لیے ہدایات دیں۔
اس موقع پر بزرگ خواتین نے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمے داری ہے۔
علاوہ ازیں وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ پر بریفنگ بھی دی گئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: داخلہ محسن نقوی نے
پڑھیں:
افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ پر نادرا اہلکار گرفتار
ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے نادرا اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نادرا اہلکار کو چھاپہ مار کر نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں 17 افغان باشندوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پایا گیا۔
نیویارک: دریا میں ہیلی کاپٹر گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل
نادرا اہلکار کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرازم ونگ کی ٹیم نے گرفتار اہلکار کو تھانہ کاونٹر ٹیرازم اسلام آباد منتقل کردیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر بلوچستان کا صوبے کے حالات ٹھیک کرنے کے حوالے سے اہم اعلان